غرےب کےلئے کم از کم آمدنی گارنٹی ےوجنا

کانگرےس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا چناو ¿ سے پہلے اےک بڑا سےاسی داو ¿ں چل دےا ہے کہ اگر 2019مےں کانگرےس کی سرکا ربنی تو وہ ہر غرےب کے کھاتے مےں اےک ےقےنی رقم جمع کرے گی ۔راہل گاندھی نے کہا اس کے علاوہ ان کی پارٹی اقتدار مےں آتی ہے تو ہر غرےب کے لئے کم از کم آمدنی گارنٹی ےوجنا لاگو کرےں گی ۔ چھتےس گڑھ مےں کسانوں کا شکرےہ ادا کرنے کےلئے منعقدہ کسان سمےلن مےں کانگرےس صدر نے اعلان کےا کہ ہر غرےب کے بےنک مےں کم ازکم رقم جمع کی جائے گی ۔دےش مےں ےہ اپنی طرح کی پہلی ےوجنا ہوگی ۔جس مےں کوئی سرکار غرےبوں کو کم ازکم آمدنی کا گارنٹی دے گی ۔کانگرےس حکمت عملی سازوں کا کہنا ہے کہ دےش کے الگ الگ حصوں مےں چناو ¿ مہم کے دوران راہل گاندھی چنا و ¿ منشور مےں کئے گئے بڑے وعدوں کا اعلان کرےں گے ۔ان سبھی اعلانات کو پارٹی اپنے لوک سبھا چناو ¿ منشور مےں شامل کرے گی ۔واضح رہے کہ کئی دےش اپنے شہرےوں کی کم از کم آمدنی ےقےنی کرتے ہےں اگر کسی شہری کی آمدنی کم از آمدنی کم ہے تو سرکار مختلف طرےقوں سے اس فرق کو پورا کرتی ہے ۔1968مےں فرانس ان ملکوں مےں تھا جس نے کم از کم آمدنی کی گارنٹی ےوجنا لاگو کی ۔رےونےوطے نام سے بناےا گےا قاعدہ 1982مےں امرےکہ کی رےاست الاسکا مےں سبھی شہرےوں کو جز وی طورپر کم از کم پےسہ دےا جارہا ہے ۔اور ےہ رقم 2069ڈالر فی برس کی رقم الاسکاکے 6.5لوگوں کو دی گئی ۔کناڈا مےں 2017مےں انٹورےہ صوبے مےں تقرےبًا چار ہزار لوگوں پر تجرباتی طور پر کم از کم آمدنی ےوجنا لاگو کی گئی ۔دےگر ملکوں مےں ڈنمارک ،جرمنی ،آسٹرےا ،آلےنڈ وغےرہ جےسے ملکوں مےں معذوروں،بزرگوں کے لئے کئی طرح کے سماجی سےکورٹی قانون موجود ہےں لےکن راہل کے اعلان مےں بہت ساری باتےں اےسی ہےں جنتی کی وضاحت ابھی سامنے نہےں آئی مثال کے طورپر غرےبوں کو جانچ کے کا پےمانہ کےا ہوگا ؟کون لوگ ہوں گے جنہےں ےہ گز ربسر رقم دستےاب کرائی جائے گی ؟ےہ سوال ابھی باقی ہے کہ شخصی غرےبی طے کرنے کےلئے وہ موجودہ پےمانوں کو نافذ کرےں گے ےا اپنا کوئی پےمانہ طے کرےں گے ۔دوسری اہم ترےن بات ےہ ہے کہ سرکار کے تئےں غرےبوں کو کتنا پےسہ دستےاب کرائے گی اس ےوجنا کو لاگو کرنے کےلئے کتنا پےسہ کہاں سے آئے گا ؟جن ملکوں مےں اس طر ح کی اسکےم چل رہی ہے ان کی آبادی کم ہے اور اس مےں بھی ےوجنا کچھ لوگوں تک ہی محدود ہے ۔بھارت تو بڑا دےش ہے بڑی آبادی والا ہے کروڑوں مےں غرےبوں کو اس طرح پےسہ دےنا آخر وہ کہاں سے آئے گا ؟سابق وزےر خزانہ اور سےنئر کانگرےس لےڈر پی چدمبر م نے ا س کی تشرےح کی ہے اور کہا ےہ اعلان تارےخی ہے ےہ غرےبوں کی زندگی مےں اہم موڑ ثابت ہوگی ۔پچھلے دوبرسوں مےں قابل قبول آمدنی (ےووی آئی )کے اصول پر بڑے پےمانہ پر غور خوض کےا گےا ہے ۔اب وقت آگےا ہے ہمارے حالات اور ہماری ضرورتوںکے مطابق اس اصول کو اپناےا جائے اور اسے غرےبو ں کے لئے نافذ کےا جائے ۔ہم کانگرےس کے چناو ¿ منشور مےں اپنی پوری ےوجنا بتائےں گے ۔پی چدمبر نے کہا سال 2004سے 2014کے درمےان 14کروڑ لوگوں کو غرےبی کے چنگل سے باہر نکالےا گےا ۔بھارت سے غرےبی کا صفاےا کرنے کےلئے پختگی سے کوشش کرنی ہوگی دےش کے وسائل پر پہلا حق بھارت کے غرےبوں کا ہے ۔راہل گاندھی کے وعدے کو لاگو کرنے کےلئے پارٹی وسائل جٹائے گی ۔اس اعلان کے ذرےعہ راہل ےوپی اے 1-کو دوہرانے کی کوشش کررہے ہےں ۔جب منرےگا اطلاعات کا حق اور تعلےم کاحق جےسے پروگرام دےئے گئے ۔راہل اپنی تقرےروں مےں اس کا ذکر بھی کررہے ہےں ۔خےر ےہ ےوجنا تبھی لاگو کرنے کی سوچ سکتے ہےں جب 2019چناو ¿ مےں کانگرےں اقتدار مےں آئے گی ۔ابھی تو اسے محض مودی سرکار کی مجوزہ ےوجنا (امکانی )کو پری اےکٹ کررہے ہےں ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!