مذہنی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی:سنگھ
کرناٹک کے ٹھیکوں میں 4 فیصدی مسلم ریزرویشن اور اورنگ زیب کی قبر کو لیکر چھڑے تنازعہ کے درمیان آر ایس ایس نے دوٹوک کہا ہے کے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی ہے ۔ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مرتب آئین میں بھی اسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ساتھ ہی باہری حملہ آوروں کی قصیدہ خوانی کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کے کہا جہاریانہ جیسی ذھنت رکھنے والے لوگ دیش کے لئے خطرہ ہیں دیش کی تہذیب کے خلاف چلنے والا اورنگ ذیب ماڈل نہیں ہو سکتا ۔سرکار آر ایس ایس کے جنرل سیکریٹری ہوز بولے نے کہا سنگھ کی آل انڈیا نمائندہ سبھا کی میٹنگ کے آخری دن پریس کانفرنس میں ہوز بولے نے کہا کے آزاد بھارت کے لوگوں کو سوچنا ہوگا دیش کی تاریخ ،مٹی ،کلچر اور ریواےت کے خلاف چلنے والے غیر ملکی حملہ آوروں کو اپنا ماڈل بنانا ہے یا ہیروں کو سمان دینا ہے ۔دیش کا ماڈل وہی ہو سکتا ہے جو بھارت کی تاریخ ،کلچر،و روایت کے ساتھ چلے ۔اورنگ ذیب اس فریم میں فٹ نہیں بیٹھتا اس میں اس کے بھائی داراشکو فٹ بیٹھتے ہیں جنہیں گنگا جمنی تہذیب کی بات کرنے والو ں نے کبھی آگے نہیں کیا ۔ان لوگوں نے سماجی بھائی چارہ میں یقین کرنے والے داراشکوکی جگہ ارونگ ذیب کے تاریخی قصیدے پڑھے ۔سرکار ٹھیکوں میں مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دینے کے کرناٹک سرکار کے فیصلے پر سنگھ نے کہا آئین مذہبی منیاد پر کوٹے کی اجازت نہیں دیتا۔ہوز بولے اس بار پر زور دیا کے عدالتوں نے ایسے ریزرویشن کی تقاضوں کو مسترد کیا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں