غزہ پر امریکہ قبضہ کرے گا؟

ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ امریکی جنتا نے کیا سوچ کر اس خرافاتی شخص جس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہے کو کیا سوچ سمجھ کر دیش کا صدر بنایا ؟ یہ تو پرانی دنیا کا نقشہ ہی بدلنے کے چکر میں ہے ۔آئے دن ان کے ایسے بیان آرہے ہیں جس سے پوری دنیا میں پریشانی کھڑی ہو گئی ہے کہ یہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔اب تازہ خبر آئی ہے شریمان جی کہہ رہے ہیں غزہ پٹی پر امریکہ قبضہ کرے گا اور یہاں پر ریزورٹ سٹی بنائی جائے گی ۔یہ مغربی ایشیاکے لئے روزگاراور ٹورازم کا مرکز بنے گا ۔ٹرمپ نے کہا بدحال غزہ اب ایک شورش یافتہ جگہ ہے جہاں کوئی نہیں جانا چاہتا ہے غزہ بارودی سرنگوں اور آتنکیوں کی غاروں سے پٹا پڑا ہے ۔پورے غزہ کو برابر کرکے وہاں انفراسٹرکچر ڈولپ کیا جائے گا ۔واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں رہنے والے 23 لاکھ لوگوں کو مصر اور یردن جیسے ملکوں میں بسایا جائے گا ۔مغربی شام کا مسئلہ کو سلجھانے کے بارے میں امریکہ نے اب طویل المدتی پلان پر کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔یہ پلان دنیا بھر کے لئے فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے اس کے نتیجے جلد ہی سامنے آئیں گے ۔نتن یاہو نے کہایہ تاریخی ہونے والا ہے ۔ٹرمپ نے کہا ہم وہاں موجود خطرناک بموں اوردیگر ہتھیاروں کو ناکارہ کریں گے ۔تباہ ہو چکی عمارتوں کے ملبہ کو ہٹانا ہماری ذمہ داری ہوگی ۔ٹرمپ بولے فلسطینیوں کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ غزہ واپس جانا چاہتے ہیں لیکن وہاں ہر عمارت ڈھہہ چکی ہے ۔ٹرمپ کے بیان پر حماس کے ترجمان نے کہا کہ ہم ٹرمپ کے ان بیانوں کو مسترد کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کے باشندوں کے پاس وہاں سے چلے جانے کے علاوہ کوئی اور متبادل نہیں ہے ۔سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے کہا کہ آزاد فلسطین ملک کا سعودی عرب لمبے عرصہ سے اپیل کرتا آرہا ہے ۔اس کا یہ رخ ایک اٹوٹ ہے وہیں ایک امریکی سینیٹر کنس نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان خطرناک ہے اس سے دنیا میں ہمارے بارے میں سوچنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ ہم غیر بھروسہ مند ساتھی ہیں ۔بھارت میں کانگریس پارٹی نے بدھوار کو کہا کہ غزہ کو لے کر امریکی صدر کی تجویز ناقابل قبول ہے ۔اور سرکار کو اس معاملے میں پوزیشن صاف کرنی چاہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر کہا ہے کہ ٹرمپ کے پلان کا اب تک کئی ممالک میں مخالفت شروع ہو چکی ہے ۔ان میں غزہ پر حکمرانی کرنے والے حماس نے تو اسے جاتیہ قتل عام قرار دیا ہے ۔خطرہ یہ بھی ہے کہ غزہ میں امریکی فوج اتار سکتا ہے۔ٹرمپ یا اسے لیز پر لے سکتے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!