جانےں ناگا سادھوﺅ سے وابستہ معمہ!
مہاکنبھ 2025 کا آغاز ہوئے کئی دن گزر گئے ہیں اس میلے کا سبھی شردھالوﺅں اور سنیاسیوں کو بے صبری سے انظار تھا ۔مہاکمبھ میں ایک خاص کشش ناگا سادھوﺅ کی رہی ۔12 سالوں میں لگنے والا مہاکمبھ ہندو دھرم میں بہت اہمےت رکھتا ہے ۔ملک و بیرونی ملک سے کروڑوں لوگ مہاکمبھ میں شرکت کے لئے آتے ہیں ۔اس مہاکمبھ کی شاندار شروعات پریاگ سے پوہ پرنیما سے ہوئی وہیں اس کا اختتام مہاشیوراتری کے دن یعنی 26 فروری 2025 کو ہوگا ۔اس دوران کروڑوں بھگتوں نے گنگا میں ڈبکی لگائی ۔اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔حالانکہ مہا کمبھ میں سبھی سادھو سنتوں کے علاوہ عام لوگ بھی شامل ہوتے ہیں لیکن ناگا سادھو ہمیشہ سے ہی کمبھ میلے میں کشش کا مرکز رہے ہیں ۔مہاکمبھ میں کئے جانے والے امرت اسنان یعنی شاہی اسنان میں سب سے پہلے ادھیکار سادھوﺅ کو دیا گیا ہے ان کے اسنان کرنے کے بعد ہی دوسرے سنت اسنان کرتے ہیں ۔عام طور پر سادھو سنت لال پیلا یا کیسریا رنگ کے کپڑوں میں نظر آتے ہیں لیکن ناگا سادھو کبھی کپڑے نہیں پہنتے ہیں ناگا سادھو کڑاکے کی ٹھنڈ میں بھی ہمیشہ ننگے رہتے ہیں ۔ناگا سادھو اپنے جسم پر دھونی یا بھسم لپیٹ کر رہتے ہیں۔ناگا کا مطلب ہوتا ہے ،ننگا ناگا سادھو تا عمر ننگے ہی رہتے ہیں وہ خود کو بھگوان کا دوت مانتے ہیں ناگا سادھو وہ ہوتے ہیں جو تہذیبی زندگی چھوڑ کر بھگوان شیو کی بھکتی میں لگ جاتے ہیں ۔ناگا سادھو مکمل طور سے بھرمن چاریہ کی تعمیل کرتے ہیں اور دنیا کی ایشو آرام سے دور رہتے ہیں شیو جی کی بھگتی میں ہی لگے رہتے ہیں ۔ناگا سادھوﺅ کا خیال ہے کے ایک شخص ننگا دنیا میں آتا ہے اور یہ حالت قدرتی ہے اس لئے سادھو زندگی میں کبھی کپڑے نہیں پہنتے اور ننگے رہتے ہیں بتا دیں کی کسی شخص کو ناگا سادھو بننے میں 12 سال کا وقت لگتا ہے ناگا پنچم میں شامل ہونے کے لئے ناگا سادھو کے بارے میں اہم ترین جانکاری ہونا بہت ضروری مانا جا تا ہے ۔کمبھ میں آخری عہد لینے کے بعد لنگوٹ کھول لیا جاتا ہے جس کے بعد وہ ہمیشہ ننگے رہتے ہیں ۔ناگا سادھو دن میں صرف ایک بار ہی بھوجن کرتے ہیں اور وہ بھی بھیک مانگ کر کرتے ہیں ناگا سادھو کو دن میں 7 گھنٹوں میں بھکشا مانگنے کی اجازت ہے اگر انہیں کسی دن ان 7 گھنٹو ں سے بھکشا نہیں ملتی ہے تو انہیں بھوکا ہی رہنا پڑتا ہے ۔ناگا سادھو سردی سے بچنے کے لئے 3 طرح کے یوگ کرتے ہیں ۔ناگا سادھو اپنے وچاروں اپنے کھانے پینے پر بھی تحمل رکھتے ہیں سخت تپسیا میں غذا گردن کی ورزش اگنی سادھنا کی وجہ ناگا سادھوﺅ کو سردی نہیں لگتی ناگا سادھوﺅ کی کوئی خاص جگہ یا کوئی گھر بھی نہیں ہوتا یہ کبھی بھی کٹیا بناکر اپنا جیون گزارتے ہیں سونے کے لئے بھی ناگا سادھو کسی بستر کا استعمال نہیں کرتے بلکہ ہمیشہ زمین پر سوتے ہیں ۔ناگا سادھو تیرتھ یاترا کے ذریعہ دئے جانے والے بھوجن ہی کھاتے ہیں ان کے لئے یومیہ کھانے کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور نا ہی دیگر کسی چیز کی اہمیت نہیں ہوتی ۔ناگا سادھو صرف سبزی خور ہوتے ہیں اور وہ ہر وقت بھولے ناتھ کی بھکتی میں لگے رہتے ہیں ۔ناگا سادھو 17 سنگار کرنے میں یقین کرتے ہیں جن میں چندن ردھرراکش وغیرہ شامل ہیں۔سادھوﺅ کے 17 شنگار شیو بھکتی کے علامت ہے ۔کمبھ میں زیاتر ناگا دو خاص اکھاڑوں سے آتے ہیں ایک اکھاڑا ہے وارانسی کا مہاپرینوارن اکھاڑا اور دوسرا پنچ دشنام جونا اکھاڑا ۔ان دونوں اکھاڑوں کے ناگا سادھو کمبھ کا حصہ بنتے ہیں او رکمبھ کے اختتام پر اپنے اپنے اکھاڑوں میں لوٹ جاتے ہیں بہت سے سادھو کی پناہ گاہیں جنگلوں اور تنہا جگہوں میں تپسیا کرنے چلے جاتے ہیں۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں