54 کلو سونے کی کار!

کچھ دن پہلے بھوپال کے میڈوٹی نے کار سے54 کلو سونا اور 10 کروڑ روپے کی نقدی کے علاوہ ٹرانسپورٹ محکمہ کی کالی کمائی سے جڑے ایک ڈائری بھی ملی ہے ۔جمعہ کی رات میں ایک انوا کار سے بھوپال کے دوردراز علاوہ کے جنگل میں ایک کار کھڑی ملی تھی مکامی لوگوں نے بتایا کے کچھ ہتھیار بند لوگ اسے چھوڑکر جاتے دیکھے اس کے بعد انکم ٹیکس افسر وہاں پہنچے اور کار اور سونا پیسے قبضہ میں لے لیے اس کے بعد معاملے میں ایک بڑا موڑ آیا ہے ۔مدھیہ پردیش کے ایک سابق افسر کی رہنمائی میں کروڑوں روپے کے لین دین کا معاملہ سامنے آیا ہے اس کے بعد ای ڈی محکمہ محصولات اور لوک آیوکت وغیرہ کئی ایجنسیاں معاملے کی مختلف پہلوﺅ پر جانچ کر رہی ہیں ۔مدھیہ پردیش ٹرانسپورٹ محکمہ میں کانسٹیبل رہے سوربھ شرما کی جانچ ہو رہی ہے اور گھر پر چھاپے میں 287 کروڑ روپے نقد اور 234 کلو چاندی سمیت کروڑوں روپے کی املاک کے کاگذات ملے ہیں ۔جس کار سے پیسہ برآمد ہوا وہ چیتن گوڈ کے نام پر ہے وہ سوربھ شرما کا ساتھی بتایا جا رہا ہے ۔جس کی تلاش ہو رہی ہے ۔وہ دبئی بھاگ گیا ہے پیسہ کا سورس کا پتا لگانے کے لئے ایجنسیاں اس کے بارے میں بن رہی کہانیوں پر غور کر رہے ہیں ۔کانسٹیبل کے طور پر ملازم رہے سوربھ شرما نے نوکری چھوڑ کر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں قدم رکھا اور بڑے افسران سے جڑے کرپشن کے معاملے بھی سامنے آ رہے ہیں سوربھ کے پتا سرکاری ڈاکٹر تھے اور 2015 میں موت کے بعد سوربھ کو ٹھےکے پر نوکری ملی اس نے 2023 میں نوکری چھوڑ دی اور رئیل اسٹیٹ کاروبار میں قدم رکھا اور بڑے بلڈروں سے قربت بنائی ۔اس کے بعد اس نے تیزی سے ترقی کی اس نے اسکول ہوٹل اور کئی بڑے کمرشئل اسٹیٹ بنائے جو اس کی ماں بیوی اور رشتے داروں کے نام پر ہیں ۔انکم ٹیکس محکمہ نے قریب 100 کروڑ روپے کے ناجائز لین دین کا پتہ لگایا ہے ۔اس کی پراپرٹی کو دیکھ کر سبھی حیران ہیں ۔اور ایک سپاہی کے گھر سے 232 کلو چاندی جس کی مالیت پونے دو کروڑ ملی ہے ۔اس کے علاوہ اس کے فارم ہاﺅس کے اندر کار سے 54 کلو سونا اور 11 کروڑ کیش کا لنک بھی جڑا ہے ۔سب سے بڑا سوال یہی ہے کیا سوربھ نے اکیلے اپنے دم پر اتنا بڑا کاروبار کھڑا کیا ہے ؟یا اس کے پیچھے کسی بڑے نیتا کا ہاتھ ہے؟ نیتا افسر وں کی سرپرستی نہ ہو تو ایک سپاہی اتنی بڑی پراپرٹی نہیں اکھٹی کر سکتا ۔سوربھ فی الحال فرار ہے شاہد ہی پورے قصہ کا پتہ چلے پورے معاملے کو دبا دیا جائے گا تاکہ اس کے پیچھے راز کبھی نہ کھلےں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!