اور اب ایشور اللہ تیرو نام پر ہنگامہ!
بہار میں لوک گائیکا دیوی کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اس محبوب” بھجن رگھوپتی راگھو راجا رام“پر معافی مانگنی پڑی یہ واقعہ 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واچپئی کی جینتی پر منعقد ایک پروگرام میں ہوا ۔ماہر تعلیم مدن موہن مالویہ کی جینتی پر واچپئی کی سدی تقریبات برس پر اٹل وچار کونسل اور دنکر نیاس کمیٹی نے پٹنہ کے باپو اڈیٹوریم میں دو روزہ پروگرام کیا تھا اٹل وچار کونسل کے بانی سابق مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے بتایا کے اس پروگرام میں پہلے دن گاندھی میدان میں اٹل دوڑ کا انعقاد کیا گیا تھا اور دوسرے دن دیش بھر سے آئے لوگوں کو اٹل سمان دیا جانا تھا ارجت شیخاوت بھاگل پور سے ممبر اسمبلی ہیں ان کا کہنا ہے لوک گائیکا دیوی کی فلائٹ تھی اس لئے ان کو اٹل سمان دینے کے بعد ان کا ایک گیت سن کر انہیں بدا کرنا تھا یہ ان کا گیت گاندھی اور اٹل جی دونوں کا محبوب بھجن گایا تھا جس پر پیچھے بیٹھے کچھ لوگوں نے ہنگامہ کر دیا ،دینی نے باپو کے پریہ بھجن ایشور اللہ تیروں نے گانا شروع کیا تو اڈیٹوریم میں ہنگامہ شروع کر دیا کہا گانے میں صحیح لائنوں کو نہیں پڑھا گیا اس کو لیکر اپنی بات رکھ رہیں تھی کے اتنا شور غل ہوا کے لوگ ان کی بات سننے کو تیار نہیں تھے ۔اس درمیان دیوی نے بھارت ماتا کی جے اور اٹل بہاری واچپئی امر رہے کے نارے لگائے تو لوگوں نے جے شری رام کے نارے لگانے شروع کر دئے جب یہ ہنگامہ شروع ہوا اور دیوی کو چڑایا جا رہا تھا تب ایم پی روی شنکر پرساد ،سنجے پاسوان ،سی پی ٹھاکر بھی موجود تھے اس واقعہ کے وائل ویڈیو میں رگھوپتی راجا رام گانے کے بعددیوی سب سے معافی مانگتے ہوئے کہتی ہیں تو اگر میرے سے کسی کو تکلیف ہوئی ہے تو میں سب سے معافی مانگتی ہوں۔دیوی کے یہ کہنے کے بعد وہ اسٹیج سے ہٹتی ہیں اور بی جے پی نیتا اشونی چوبے جے شری رام کا نعرہ لگواتے ہیں ۔جے ڈی یو ترجمان نول شرما کا کہنا ہے بہار مہاتما گاندھی کی کرم استھلی ہے اور بہار سرکار کے کسی بھی دفتر میں گاندھی جی کے اسول لکھے مل جائےں گے اور ہمارے نیتا میں ہماری کٹر عقیدت ہے ۔کانگریس نے اس واقعہ پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے ایکس پر لکھا باپو کا پریہ بھجن گانے پر بھاجپا نیتاﺅں نے لوک گائیکا دیوی جی سے برا برتاﺅ کرنے اور ان کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا راگھو پتی راگھو راجا رام پنڈت پون سیتا رام نہیں سنا گیا ۔انہوںنے لکھا دنیا کو دکھانے کے لئے باپو کو پھول چڑھاتے ہیں لیکن ان کی کوئی عزت نہیں کرتے دکھاوے کے لئے بابا صاحب امبیڈ کر کا نام لیتے ہیں اسل میںیہ ان کی بے عزتی کرتے ہیں وہیں لالو پرساد یادو نے کہا سنگھیوں اور بھاجپائیوں کو جے سیا رام ،جے سیتا رام کے نارے سے شروع سے ہی نفرت ہے کیوں کے اس میں ماتا سیتا کی تعریف ہے یہ لوگ شروع سے ہی خاتون مخالف ہیں اور انہوںنے گلوکارہ دیوی سے مائک پر معافی منگوائی اور ماتا سیتا کے جے سیتا رام کے بجائے جے شری رام کے نارے لگوائے۔(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں