ضمنی چناو ¿ میں سرکردہ نیتاو ¿ں کی یوپی میں اگنی پریکشا!

اترپردیش کی 9 سیٹوں پر ہونے جا رہے ضمنی چناو¿ میں حکمراں اور اپوزیشن کے سرکردہ لیڈروں کی اگنی پریکشا ہے ۔کانگریس کے میدان سے باہر ہونے سے تو اب چناو¿ بھاجپا بنام سپا کے درمیان مانا جارہا ہے ۔حالانکہ بسپا تکونی لڑائی میںبنی ہوئی ہے بھاجپا کی طرف سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلسل تین دنوں تک زبردست کمپین چلائی ۔ہر سیٹ پر ماحول بنانے کی کوشش کی ۔اکھلیش یادو بھی سیاسی رخ کو بھانپ رہے ہیں ۔سیاسی واقف کاروں کے مطابق ضمنی چناو¿ میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سپا چیف اکھلیش یادو اور مایاوتی کی ساکھ داو¿ پر لگی ہے۔حالانکہ 2027 کا یوپی اسمبلی چناو¿ ابھی دور ہے لیکن اس ضمنی چناو¿ کو اسمبلی چناو¿ کا سیمی فائنل ماناجارہا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ سبھی پارٹیوں نے اسے جیتنے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے ۔امبیڈکر نگر کی کٹیری اسمبلی کے ضمنی چناو¿ کے لئے بھاجپا نے سابق ممبر اسمبلی دھمراج نشاد کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔سپا نے لال جی ورما کی اہلیہ شوبھا وتی کو ٹکٹ دیاہے ۔وہیں بسپا نے امت ورما کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔بھاجپا کے لئے یہ سیٹ جل شکتی منتری مندیو سنگھ کو انچارج بنا کر انہیں ایک بڑی ذمہ داری سونپی ہے ۔وہ چناو¿ کے اعلان کے کئی ماہ پہلے سے یہاں پڑاو¿ ڈالے ہوئے ہیں اور پوری شدت سے یہاں بھاجپا کے حق میں ماحول بنا رہے ہیں بھاجپا کی ا تحادی پارٹی بسپا کے سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر بھی زوروشور سے زور لگا رہے ہیں وہیں اس سیٹ سے ممبر اسمبلی رہے ایم پی لال جی ورما کی ساکھ بھی داو¿ پر لگی ہے کیوں کہ ان کی بیوی یہاں سے سپا کے امیدوار کے طور پر ضمنی چناو¿ لڑ رہی ہے ۔ضمنی چناو¿ کی سب سے ہاٹ سیٹ کرہل ہے یہاں پر ملائم سنگھ یادو کے خاندان کی ساکھ داو¿ پر لگی ہے اس سیٹ پر ملائم کے پوتے اور اکھلیش کے بھتیجے تیج پرتاپ کو سپا نے امیدوار بنایا ہے ۔وہیں صوبہ کے اقتدار پر قابض بھاجپا نے اس سیٹ سے ملائم سنگھ یادو کے بھائی ابھے رام یادو کے داماد کو میدان میں اتارا ہے ۔ملائم سنگھ یادو کے خاندان کے بیٹے ،داماد کی لڑائی نے یادو اکثریتی کرہل سیٹ کی چناوی جنگ کو دلچسپ بنا دیا ہے ۔نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کے لئے بھی یہاں سے بھاجپا کی ہار کا سوکھا ختم کرنے کا بڑا ٹارگٹ ہے ۔اس کے ساتھ ہی یوگندر اپادھیائے ،جے ویر سنگھ ،اجیت پال جیسے وزراءکی ساکھ بھی اس چناو¿ سے جڑی ہوئی ہے ۔وہیں اس سیٹ پر ملائم خاندان کے سبھی ممبر لگاتار چناو¿ کمپین میں لگے ہیں ۔سپا ایم پی ڈمپل یادو اس سیٹ پر جم کر پرچار کررہی ہیں اس کے علاوہ شیو پال یادو ،بدائیوں سے ایم پی آدتیہ یادو واعظم گڑھ سے ایم پی دھرمندر یادو بھی اس سیٹ پر لگاتار اپنا پسینہ بہا رہے ہین ۔پریاگ راج سے پھولپور کرمی اکثریت ہونے کی وجہ سے یہاں سے بھاجپا سرکار کے وزیر راکیش میان اور سپا جنرل سکریٹری اندر جیت سروج ڈٹے ہوئے ہیں یہ سیٹ نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کی ساکھ بنی ہوئی ہے۔کدر کی اسمبلی سیٹ میں بھاجپا نے راجویر کو امیدوار بنایا ہے ۔سپا نے سابق ممبر اسمبلی رضوان پر داو¿ لگایا ہے ۔بھاجپا نے یہاں سے وزیر کو آپریٹو ایس راٹھو ر اور جسونت سنگھ کو انچارج بنایاہے ۔کل ملا کر بڑے سرکردہ لیڈروں کی ساکھ اس ضمنی چناو¿ پر داو¿ میں لگی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!