اصلی کون نقلی کون ہے یہ نتیجے طے کریں گے
مہاراشٹر اسمبلی چناﺅ مہم آہستہ آہستہ شباب پر پہنچ رہی ہے ۔20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور نتیجے 23 نومبر کو پتہ چلیں گے کے سرکار مہایوتی منانے جا رہی ہے یا مہا وکاد ادھاڑی جیتے گی ۔اور مہایوتی اتحاد جیت کے لئے پوری طاقت چناﺅ مہم میں چھونک دی ہے جہاں دونوں اتحادوں کے درمیان کانٹے کے لڑائی ہے وہیں کئی چھوٹی لڑائیاں اتحاد کے اندر بھی لڑی جا رہی ہیں جیسے اصلی شیو سینا کونسی ہے اور اصلی این سی پی کونسی ہے ؟اسمبلی چناﺅ نتائج دونوں اتحاد کی ہار جیت کے ساتھ یہ بھی طے کریں گے کی شیوسینا کا کونسا گروپ ممبئی میں زیادہ اثر دار ہے ۔بتا دیں کے ممبئی غیر منقسم شیو سینا کا گڑھ رہی ہے ابھی ممبئی میں اسمبلی 36 سیٹیں ہیں سال 2019 میں بھاجپا اور شیوسینا نے ایک ساتھ چناﺅ لڑا تھا ان چناﺅ میں دونوں نے 30 سیٹیں جیتیں تھیں ان چناﺅ میں صورت حال الگ ہے شیو سینا (شندے)مہا یوتی میں شامل ہیں جبکہ شیو سینا (یو بی ٹی) ایم وی اے کا حصہ ہے ۔ایم وی اے کی اتحادی پارٹیوں میں ممبئی کی سیٹ کو لیکر کافی ٹکراﺅ تھا ۔سال 2019 میں کانگریس نے 36 میں سے 30 سیٹ پر چناﺅ لڑا تھا ۔اس بار اس کے حصہ میں صرف 11 سیٹیں آئی وہیں شیو سینا (یو بی ٹی )22سیٹوں پر چناﺅ لڑ رہی ہے باقی 3 سیٹ پر دوسری پارٹیاں ہیں وہیں مہایوتی میں شامل ایکناتھ شندے کی شیو سینا 16 بھاجپا 18اجیت پوار کی این سی پی 2 سیٹ پر چناﺅ میدان میں ہے سال 2019 میں ہوئے اسمبلی چناﺅ میں شیو سینا نے بھاجپا کے ساتھ اتحاد میں ممبئی میں 19 پر چناﺅ لڑا اور 14 سیٹیں جیتیں تھی ۔ممبئی کی 36 سیٹ چناﺅ ہار جیت میں اہم کردار نبھائیگی ۔کیوں کہ ممبئی کے ووٹر طے کریں گے کے تقسیم شدہ اصل شیو سینا کون ہے؟اسمبلی چناﺅ میں شیو سینا کے دونوں گروپ 49 سیٹ پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے چناﺅ لڑ رہے ہیں ۔ممبئی کی 14 سیٹ پر ایکناتھ شندے اور ادھوٹھاکرے کی شیو سینا آمنے سامنے ہے پردیش کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کے ایم وی اے متحد ہے اور پچھلے 250برسوں میں تقسیم ہوئی شیو سینا کے دونوں گرپوں کے درمیان کون شیو سینا کا اصلی سینا پتی ہوگا ۔شیو سینا کے دونوں گروپ 49سیٹوں پر اور این سی پی کے دونوں گروپ ایک دوسرے کے سامنے میدان میں ہیں ۔یہ 87 سیٹیں بھی ادھو ٹھاکرے ،ایکناتھ شندے ،شرد پوار،اجیت پوار کی بالا دستی طے کریں گی ۔49 سیٹو ں پر سیدھا مقابلہ ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کے بیچ اور 38 سیٹوں پر سیدھا مقابلہ شرد پوار اجیت پوار اور این سی بی کے درمیان ہو رہا ہے ۔جہاں یہ چناﺅ نتیجے یہ طے کریں گے کے اصلی این سی پی کونسی ہے شرد پوار کا گروپ 38 سیٹوں پر مقابلہ ان کے بھتیجے اجیت پوار سے ہو رہا ہے اس میں زیاتر سارے سیٹیں مغربی مہاراشٹر کی شگر بیلٹ کی ہیں ۔ان میں سے ایک سیٹ بالا متی ہے جہاں اجیت پوار کا مقابلہ بھتیجے یوگیندر پوار سے ہو رہا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں