پرینکا گاندھی کو امیدوار بنا کر سادھے تجزیہ !

آخر کار کانگریس پارٹی نے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو وایناڈ لوک سبھا ضمنی چناو¿ میں اپنا امیدوار بنا دیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی بھارت کی چناوی سیاست میں پرینکا کی شروعات ہو گئی ہے ۔پرینکا 23 اکتوبر کو کیرل کے وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ داخل کر چکی ہے لیکن پہلی بار وہ اپنے لئے ووٹ مانگ رہی ہیں وہیں راہل گاندھی نے بہن کے لئے چناو¿ پرچار کرتے ہوئے کہا وایناڈ کے اب دو ایم پی ہیں ایک رسمی طور پر اور غیر رسمی یہ سیٹ پہلے ان کے بھائی راہل گاندھی کے پاس تھی انہوں نے دو سیٹوں پر چناو¿ لڑا تھا ۔وایناڈ چھوڑ دی تھی اور رائے بریلی اپنے پاس رکھی ۔اب پارٹی نے ان کی بہن پرینکا گاندھی کو چناوی ڈیبیو کے لئے وایناڈ سیٹ کو چنا ۔راہل نے پرینکا گاندھی کی امیدواری کی حمایت کرتے ہوئے شوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ وایناڈ کے لوگوں کے لئے میرے دل میں خاص مقام ہے اور میں ان کے نمائندے کے طور پر اپنی بہن سے بہتر کسی امیدوار کا تصور نہیں کر سکتا تھا ۔مجھے امیدہے وہ وایناڈ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے دل وجان سے کام کریں گی اور لوک سبھا میں ایک مضبوط آواز بن کر ابھریں گی ۔پرینکا گاندھی کامیاب ہوتی ہیں تو گاندھی پریوار کے موجودہ تینوں افراد ایم پی ہو جائیں گے ۔راہل گاندھی لوک سبھا کے ممبر ہیں ان کی ماں سونیا گاندھی راجیہ سبھا میں ہیں۔بھارتیہ جنتاپارٹی نے وایناڈ لوک سبھا ضمنی چناو¿ کے لئے پرینکا گاندھی واڈرا کے خلاف نویہ ہریدار کو چناو¿ میدان میںاتارا ہے ۔وہ نویہ کئی بار کارپوریٹر اور کیرل مہیلا مورچہ کی جنرل سکریٹری بھی ہیں ۔نویہ ہریداس نے اتوار کو کہا کہ گاندھی پریوار اس چناوی حلقہ کو محض ایک متبادل یا باری باری سیٹ کی شکل میں دیکھتی رہتی ہے اور لڑتی ہے اور اس علاقہ کے لوگوں کو اب یہ بات سمجھ میں آگئی ہے ۔کوجی کوڈ نگم میں دوبار کونسلر رہیں ہریداس نے کہا وایناڈ کے ووٹر ایک ایسا لیڈر چاہتے ہیں جو ان کے لئے کھڑا ہو اور ان کے مسائل کا خیال رکھے ۔انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ جہاں تک پورے دیش کا سوال ہے تو پرینکا گاندھی واڈر ا کوئی نیا چہرہ نہیں ہیں ۔لیکن وایناڈ کے لئے وہ نہیں ہیں ۔انہوںنے الزام لگایا کہ پرینگا گاندھی کے پریوار کے نمائندے کی شکل میں آرہی ہیں جو پارلیمنٹ میں وایناڈ کے مسائل کو اٹھانے میں ناکام رہا ہے ۔کانگریس پارٹی نے بہت سوچ سمجھ کر پرینکا گاندھی کو چناو¿ میدان میںاتارا ہے اس کے ذریعے پارٹی نے قومی سیاست کے ساتھ کیرل کی سیاست کو آزمانے کی کوشش کی ہے ۔کیرل میں سال 2026 میں اسمبلی چناو¿ ہیں ۔پارٹی کے اندر لمبے عرصے سے یہ مانگ اٹھتی رہی ہے کہ پرینکا کو چناو¿ میدان میں اترنا چاہیے لیکن کانگریس اسے ٹالتی رہی ۔آخر کار پرینکا کو امیدوار بنا کر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ کانگریس نے وایناڈ کے ساتھ کوئی دھوکہ نہیں کیا ہے ۔راہل گاندھی نے اگر رائے بریلی کو چناہے تو وہ اپنی بہن کو وایناڈ بھیجا ہے ۔کیوں کہ ساو¿تھ انڈیا میں کرناٹک کے علاوہ پارٹی کی پوزیشن کہیں بھی بہت مضبوط نہیں ہے ۔پرینکا گاندھی کے چناو¿ لڑنے سے یہ پیغام جائے گا کہ کانگریس ستھ کو لے کر سنجیدہ ہے ۔لوک سبھا چناو¿ میں پارتی کیرل کی 20 میں سے 14 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی ۔پارٹی کو امید ہے پرینکا گاندھی کا اثر پارلیمنٹ اور اسمبلی چناو¿ پر بھی دکھائی دے گا ۔اس کے ساتھ پرینکا گاندھی کے ذریعے پارٹی نے نارتھ ساو¿تھ دونوں میں ہی اپنا بیلنس بنایا ہے ۔پرینکا اگر جیت کر آتی ہیں تو لوک سبھا میں مضبوطی سے اپنی بات ہندی میں رکھنے والی مقرر بنیں گی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!