جہازوں میں بم کی دھمکیوں سے کھلبلی!

انڈین ایئر لائنس کو نشانہ بنانے والی دھمکیوں میں غیر متوقع اضافہ سے دیش بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔جہازوں کے روٹ بدلے گئے ہیں ۔کل ملا کر ایک وسیع رکاوٹ کھڑی ہورہی ہے ۔پچھلے ہفتے شوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں مسافروں کو گرم کپڑے پہنے ایئر انڈیا کی جہاز کی سی ڈی سے کنیڈاکے ایک خوبصورت شہرت اکیلوریٹ کی ٹھنڈی ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ممبئی سے شکاگو جارہے اس بوئنگ 777 میں 211 مسافر سوار تھے ۔بم کی دھمکی ملنے کی وجہ سے 15 اکتوبر کی صبح اس جہاز کا راستہ بدل دیا گیا تھا ۔کچھ گھنٹوں بعد ایئر فورس کے ایک جہاز میں پھنسے مسافر کو شکاگو پہنچا کر ان کی مصیبت دور کی ۔یہ دھمکی جھوٹی نکلی ۔اب تک بھارت کی ایئر لائنس کو نشانہ بنانے والی ایسی ہی کئی فرضی واقعات میں سے تھی ایک۔صرف پچھلے ہفتے ہی کم سے کم 30 ایسی دھمکیاں ملی تھیں جس کی وجہ سے جہازوں کے روٹ بدلنے پڑے تھے۔فلائٹ کینسل ہوئی یا پھر کافی دیر بعد اڑان بھری گئی ۔ا س سال جون میں ایک ہی دن میں 41 ہوائی اڈوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی جھوٹی دھمکیاں ملی تھیں۔وزارت شہری جہازر انی منتری رام موہن کا کہنا ہے کہ میں انڈین ایئر لائنس کو نشانہ بنانے والی حالیہ واردارت سے بہت فکر مند ہوں ۔اس سے گھریلو اور بین الاقوامی اڑانیں متاثر ہو رہی ہیں ۔اس طرح کی شرارت اور غیر قانونی حرکتیں کافی تشویش کا باعث ہیں ۔ایئر انڈیا ، وستارہ ،اقصیٰ ایئر ،اسپائس جیٹ ،اسٹارایئر لائن اور دیگر کمپنیوں کے جہازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ۔پروازوں کو شوشل میڈیا کے ذریعے بم کی دھمکیاں دی گئیں ۔ایک جہاز کے شوشل میڈیا نوٹ میں ملا ہے ۔بھارت دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتی جہازی سفر مارکیٹ ہے ۔یہاں ایسی افواہیں بھار ی نقصان پہنچاتی ہیں ۔وزارت جہاز رانی کے مطابق پچھلے سال بھارت میں 15 کروڑ سے زیادہ مسافروں نے گھریلو اڑان بھری ۔دیش میں 33 بین الاقوامی ہوائی اڈوں سمیت 150 سے زیادہ ہوائی اڈوں سے روز 3 ہزار پروازیں اڑتی اور لینڈ ہوتی ہیں ۔یا اڑان بھرتی ہیں ۔پچھلے ہفتہ میں جھوٹی افواہیں انتہا کو پہنچ گئیں ۔اس دوران بھارت کی ایئر لائن پر 14 اکتوبر کو ایک دن کے ریکارڈ 4,84,263مسافر سوا رہے ۔بھارت میں 700 سے بھی کم کمرشیل مسافر جہاز ہیں ۔جہازی کمپنیوں کو مل رہی دھمکیوں کو لے کر سیکورٹی ایجنسیوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے ۔وزارت داخلہ نے وزارت جہاز رانی سے رپورٹ مانگی ہے ۔سنیچر کی شام کو سول ایوییشن سیکورٹی نے جہازی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی جس میں دھمکیوں کے پیش نظر مسافروں کو ہونے والی پریشانی اور مالی نقصان پر بھی غور وخوض ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی افرا تفری کے چلتے قریب 80 کروڑ روپے کا نقصا ن ہوا ہے ۔شوشل میڈیا پر گمنام اکاو¿نٹس سے بم کی دھمکیوں نے ڈرامائی طور پر اضافہ کے سبب جرائم پیشہ کی پہچان کرنے کی کوشش مشکل ہو گئی ہے ۔خاص کر تب جب ای میل سیدھے ایئر لائنس کو بھیجے جارہے ہیں ۔ا ن دھمکیوں کا مقصد صاف نہیں ہے اور یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کے پیچھے کوئی ایک شخص ہے یا کوئی گروپ ہے ۔پچھلے ہفتے اس طرح کی دھمکیاں دینے کے لئے شوشل میڈیا اکاو¿نٹس بنانے کے الزام میں ایک سترہ سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا تھا ۔یہ صاف نہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا لیکن مانا جارہا ہے کہ اس نے اڑانوں کو ہی نشانہ بنایا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!