حزب اللہ کے ڈرون نے نیتن یاہو کے گھر پر کیا حملہ!

اسرائیل میں سنیچر کو وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ ہوا ۔یہ تصور سے باہر تھا ۔اب تک کسی کی اتنی جرت نہیں تھی کہ اسرائیل کے وزیراعظم کے گھر پر سیدھا حملہ کرے لیکن حزب اللہ نے یہ کر دکھا دیا ۔اسرائیلی وزیراعظم کے آفس نے بتایا کہ یہ ڈرون حملہ نیتن یاہو کے بحر ہند کے سرحدی شہر میں واقع مکان پر ہوا تھا ۔اس سے پہلے لبنان سے بڑی تعدا د میں راکٹ اور ڈرون اسرائیل پر داغے گئے تھے ۔اس میں سے زیادہ تر اسرائیلی ایئر ڈیفنس نے آسمان پر ہی تباہ کردیا لیکن نتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو تباہ کرنے سے سسٹم چوک گیا ۔اس چوک نے اسرائیلی سیکورٹی مشینری کی تشویش بڑھا دی ہے ۔حزب اللہ نے صاف اشارہ دے دیا ہے کہ اب وہ اسرائیل کے کسی بھی کونے پر حملہ کر سکتا ہے ۔اس سے پہلے ستمبر میں یمن سے حوثی باغیوں کے ذریعے دی گئی بیلسٹک میزائل 2000 کلو میٹر سے زیادہ کی دور ی طے کرکے بین برج ایئر پورٹ کے پاس تک آگئی تھی ۔یہ تقریباً وہی وقت تھا جب وزیراعظم نیتن یاہو کا جہاز اترنے والاتھا ۔اس میزائل کو ایئر ڈیفنس نے تباہ کرنے دعویٰ کیا تھا ۔بنیامن نیتن یاہو نے اپنے گھر پر ہوئے حملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے میرے قتل کی کوشش کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔ان کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت وزیراعظم اور ان کی اہلیہ وہاں پر موجود نہیں تھے ۔اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔نیتن یاہو نے اپنے گھر چھوڑ ے گئے ڈرون کو لے کر کہا کہ ایران کی کراکسی حزب اللہ کا میرے اور میری بیوی کی جان لینے کی کوشش کرنا بہت بڑی غلطی ہے انہوں نے شوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ لکھا یہ مجھے یا اسرائیل کو ہمارے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے اپنے دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے سے نہیں رکے گا ۔میں ایران اور اس کے کراکسی سے کہنا چاہتا ہوں جو میرے یا ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔ہم دہشت گردوں کو ختم کرنا جاری رکھیں گے ۔ہم نے اپنے یرغمالوں کو غزہ سے واپس گھر لے کر آئیں گے ۔نیتن یاہو نے کہا ہم نے قاتل یحیٰ سنگوار کو مار دیا ہے اسی درمیان ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنئی نے کہا کہ سنوار سے پہلے فلسطین کے کئی نیتاو¿ں کے مارے جانے کے بعد بھی حماس اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔حماس زندہ اور زندہ رہے گا ۔نیتن یاہو کے ذاتی گھر کے پاس حملے کے بعد غزہ اور لبنان دونوں مورچوں پر لڑائی تیز کر دی ہے ۔ادھر امریکہ اور ان لیگ دستاویزوں کی جانچ کررہا ہے جس میں تجزیہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کا پلان بنا رہا ہے ۔ایک امریکی افسر نے بتایا کہ جائز دستاویز لگ رہے ہیں ۔امریکی خفیہ ایجنسی اور قومی سیکورٹی ایجنسی کے حوالے سے نشان زد سکریٹ دستاویزوں سے اشارہ ملتا ہے کہ اسرائیل ایران کے حملے کے جواب میں فوجی حملے کرنے کے لئے فوجی سازوسامان شفٹ کررہا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!