اگنی ویروں کو تحفہ کا سواگت !
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو دراس (کارگل ) میں کہا کہ اگنی پتھ اسکیم فوج کے ذریعے کی گئی ضروری اصلاحات کی ایک مثال ہیں اور اپوزیشن پر مسلح افواج میں اوسط عمر طبقہ کو نوجوان رکھنے کے مقصد سے شروع کی گئی اس بڑھتی کاروائی پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ۔اگنی پتھ کا مقصد فوج کو نوجوان بناناہے ۔اگنی پتھ کا مقصد فوج کو جنگ کے لئے مسلسل عہل بنائے رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قومی سلامتی سے جڑے اس طرح کے حساس ترین اشوز کو کچھ لوگوں نے سیاست کا موضوع بنا لیا ہے ۔اپوزیشن کا سب سے بڑا اعتراض اس بات پر ہے کہ یہ اگنی پتھ اسکیم اگنی ویروں کے لئے صرف 4 سال کے لئے ہے ۔ان میں سے کچھ تو ریگولر فوج میں شامل کر لیا جائے گا ۔باقی کو ریٹائر کر دیا جائے گا وہ ریٹائر ہونے کے بعد باقی زندگی کیا کریں گے ؟ اب اچھی خبر آئی ہے کہ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا دیش کی سیوا کرکے لوٹنے والے اگنی ویروں کو اترپردیش پولیس اور پی ایس ای میں ترجیح دی جائے گی۔اسی کے ساتھ چھتیس گڑھ ،مدھیہ پردیش ،اڈیشہ ،اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومتیں پولیس سیکورٹی ،جنگلاتی سیکورٹی محافظ اور دیگر عہدوں پر بھرتی میں ریاست کے اگنی ویروں کو ریزرویشن دیں گی ۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگنی ویروں کی شکل میں دیش کو ٹریننگ یافتیہ اور ڈسپلن نوجوان فوجی ملیں گے ۔اگنی ویر یوجنا جیسے جیسے آگے بڑھے گی نوجوان اپنی سیوا کے بعد واپس آئیں گے تو ہم اترپردیش پولیس اور پی ایس ای میں ان کو کھپائیں گے ۔وہیں اڈیشہ سرکار نے جمعہ کو ریاست کی سیواو¿ں میں اگنی ویروں کے لئے دس فیصد ریزرویشن اور عمر میں پانچ سال کی چھوٹ کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی نے سنیچر کو یہ اعلان کیا کہ ہمارے سیکورٹی فورسز کے ذریعے ٹریننگ یافتہ اگنی ویر مختلف سیکورٹی سے متعلق میدانوں میں دیش کی سیوا کرنے کے لئے اہل ہیں ۔اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر دھامی نے بتایا کہ ان کی سرکار اپنا معیاد پورا کر لوٹنے والے اگنی ویروں کے لئے سرکاری خدمات میں ریزرویشن کا انتظام کرنے کی سہولت سوچ رہی ہے اس سلسلے میں ضروری ہونے پر قانون بھی لایا جائے گا جس سے ڈسپلن اور ہنر مندی سے بھرپور فوجیوں کی خدمات سرکار کو مل سکیں گی ۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یاد ونے بھی اعلان کیا کہ ان کی سرکار پولیس اورمسلح فورسز میں بھرتی میں اگنی ویروں کو ریزرویشن فراہم کرے گی ۔یادو نے کہا وزیراعظم مودی کی خواہش کے مطابق مدھیہ پردیش سرکار نے پولیس اور مسلح فورسز میں اگنی ویروں کو ریزویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسی طرح چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیوو سہائے نے بھی اعلان کیا کہ ان کی سرکار پولیس محافظ اور جنگی محافظ اور دیگر اسامیوں کی بھرتی میں ریاست کے اگنی ویروں کو ریزرویشن ملے گا ۔اسمبلی کمپلیکس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا چھتیس گڑھ ریاست کے اگنی ویر جب ہندوستانی فوج میں اپنی سیوا کے بعد واپس آئیں گے تب چھتیس گڑھ سرکار اگنی ویرنوجوانوں کو پولیس سروس میں ریزرو جنگلاتی سیوا میں لگائے گی ۔اور جل پریہری وغیرہ عہدوں میں ترجیح کی بنیاد پر ان کو رکھنے کی سہولت دے گی ۔ہم ان سبھی اسکیموں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں انہیں آگے بڑھایاجائے ا ور تمام اگنی ویروں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں