پیوش گوئل کی پہلی چناوی پریکشا!

مہاراشٹر میں اس بار کا عام چناو¿ کئی معنوں میں دلچسپ ہے ۔دیش کی اقتصادی راجدھانی ممبئی نارتھ سیٹ پر بھاجپا نے 2 بار ایم پی رہے گوپال شیٹھی کا ٹکٹ کاٹ کر مرکزی وزیر پیوش گوئل کو میدان میںاتارا ہے ۔مہاراشٹر سے راجیہ سبھا ایم پی پیوش گوئل پہلی بار لوک سبھا کے چناوی دنگل میں اتر ے ہیں وہیں کانگریس ڈھائی دہائی سے پارٹی کے ساتھ کھڑے زمینی نیتا بھوشن پاٹل پر بھروسہ جتایا ہے ۔دونوں چناوی مہابھارت میں مراٹھی ووٹ پانے کیلئے گجراتی اور مارواڑی آبادی کو اپنی طرف لانے کیلئے زور لگا رہے ہیں ۔ممبئی نارتھ سیٹ پر 47 فیصد ووٹر مراٹھی ہیں جبکہ 20 فیصد مسلم ہیں ۔13 فیصد ووٹر گجراتی اور مارواڑی ہیں اور ان کا کل ووٹ 2 لاکھ سے زائد ہے ۔باقی ووٹ دیگر فرقوںمیںہے ۔بھاجپا کو امید ہے کہ مراٹھی اور مارواڑی ووٹ کیساتھ دیگر برادریوں کا بھی ووٹ ملتا ہے تو 2019 کے عام چناو¿ میں ملی ریکارڈ جیت کو آسانی سے دہرایا جاسکتا ہے ۔کانگریس نے بھی پہلے گجراتی نژاد کے نام پر غور کیا تھا لیکن بعد میں پاٹل کو میدان میںاتار دیااس سیٹ پر بھاجپا 7 بار جبکہ کانگریس 6 بار جیت درج کر چکی ہے ۔وہیں انڈیا الائنس میں سیٹ بٹوارے کے تحت ادھو گروپ نے یہ سیٹ کانگریس کے لئے چھوڑی تھی ۔سیٹ بٹوارے میں جب یہ سیٹ ادھو ٹھاکرنے نے کانگریس کو دی تو پارٹی نے یہاں سے لڑنے سے ہی منع کر دیا تھا ۔کانگریس نے حلقہ سے ادھو گروپ کے نیتا ونود گوسالکر کو کانگریس کے چناو¿ نشان پر چناو¿ لڑنے کو کہا لیکن انہوں نے بھی منع کر دیا ۔کانگریس نے بھوشن پاٹل کو پیوش گوئل کے سامنے میدان میں اتار دیا ہے ۔2019 میں مہاراشٹر 288 اسمبلی سیٹوں پر چناو¿ ہوا تھا ان میں 105 سیٹیں بھاجپا شیو سینا کو 56 این سی پی کو 54 ،کانگریس کو 44 سیٹیں ملی تھیں ۔ممبئی نارتھ سیٹ کے تحت آنے والی کوری ولی اسمبلی حلقہ میں بوری ولی پر نیشنل پارک کشش کا مرکز ہے ۔اس کا علاقہ گارڈن کے طور پر ڈولپ ہوا تھا یہاں پر آدھا کلو میٹر پر الگ الگ تھیم پر ہریالی دیکھنے کو ملتی ہے ۔گوپی ناتھ منڈے گارڈن میں تار کے پیڑ لوگوں کو خوب بھاتے ہیں ۔کنہری گفا بھی سیاحوں کو خوب لبھاتی ہے ۔پیوش گوئل نے دعویٰ کیا ہے کہ نارتھ ممبئی کو اتم ممبئی بنائیں گے ۔سچ میں پانی کا مسئلہ سلجھائیں گے ۔نارتھ ممبئی اور گوئی کی جھگی میں رہنے والوں کو وہیں پر پکے مکانوں میں بسایا جائے گا ۔ان کے مطابق نئی بھاجپا کی تشکیل کے بعد لوگوں کا ہر مسئلہ دور کیا جائے گا ۔کانگریس نے بھوشن پاٹل کو پیوش گوئل کیخلاف میدان میںاتارا ہے وہ ممبئی یونٹ کے کانگریس صدر بھی ہیں ۔2009 کے عام چناو¿ میں کوری ولی سیٹ سے بھی چناو¿ لڑ چکے ہیں ۔پاٹل پچھلے 25 سال سے پارٹی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔پاٹل مرکزی فلم سینسر بورڈ کی کمیٹی کے ممبر ہونے کیساتھ بیسٹ کمیٹی بھی ممبر کے طور پر شامل ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!