شہزادے بتائیں اڈانی - امبانی سے کتنا مال اٹھایا!

یہ ہمارے پردھان منتری نے کیا کہہ دیا ؟ صنعتکار مکیش امبانی اور اپنے اہم دوست گوتم اڈانی کا نام اکثر کانگریس نیتا راہل گاندھی کی تقریب میں سنائی دیتا رہا ہے مگر پردھان منتری بننے کے بعد یہ پہلی بار جب نریندر مودی نے چناوی ریلی میں امبانی اڈانی کا نام لیتے ہوئے کانگریس پر تنقید کی ہے ۔پی ایم مودی نے بدھوار کو تلنگانہ کے کریم نگر میں ایک چناوی ریلی میں کہا :جب سے چناو¿ کا اعلان ہوا ہے انہوںنے (راہل گاندھی) امبانی - اڈانی کو گالیاں دینا بند کر دیا ۔راہل گاندھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پی ایم مودی بولے میں آج تلنگانہ کی سرزمین سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ شہزادے اعلان کریں کہ چناو¿ میں یہ امبانی - اڈانی سے کتنا مال اٹھایا ۔کالے دھن کے کتنے بورے بھر کر بٹورے ہیں آج ٹیمپو بھر کر ناٹ کانگریس کیلئے پہونچے ہیں؟ کیا سودا ہوا؟ آپ نے راتوں - رات امبانی اڈانی کو گالی دینابند کر دیا ضروری دال میں کچھ کالا ہے ۔پانچ سال تک امبانی - اڈانی کو گالی دی اور راتوں رات گالیاں بند ہو گئی مطلب کوئی کوئی چوری کا مال ٹیمپو بھر کر آپ نے تھاما ہے ۔دیش کو جواب دینا پڑے گا۔پی ایم مودی کے اس بیان پر راہل گاندھی نے بھی بدھوار کی شام کو اس کا جواب دیا ۔راہل گاندھی نے کہا نمسکار مودی جی تھوڑا ساگھبرا گئے کیا ۔عام طور پر بند کمروں میں اڈانی امبانی جی کی بات کرتے ہو یہ پہلی بار پبلک میں امبانی - اڈانی بولا ۔آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ یہ ٹیمپو سے پیسہ دیتے ہیں ؟ ذاتی تجربہ ہے کیا ؟ راہل بولے ایک کام کیجئے سی بی آئی اور ای ڈی کو ان کے پاس بھیجئے پوری جانکاری کیجئے ۔جانچ کروائیے جلد سے جلد کاروائی شروع کی جائے ۔گھبرائیے مت میں دیش کے سامنے پھر دہرا کر کہہ رہا ہوں کہ جتنا پیسہ نریندر مودی جی کو دیا ہے میں اتنا ہی پیسہ اس ہندوستان کے غریبوں کو دینے جا رہاہوں انہوں نے 22 ارب پتی بنائے ہیں ہم کروڑ لکھ پتی بنائیں گے ۔سچ تو یہ بھی ہے کہ پچھلے پانچ سال سے راہل گاندھی اڈانی پر سیدھا حملہ کرتے رہے ہیں ۔فروری 2023 میں راہل گاندھی نے لوک سبھا کے اندر گوتم اڈانی اور پی ایم کی پلین میں بیٹھے ہوئے ایک تصویر دکھائی دی ۔راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں مودی سے سوال پوچھا تھا آپ اڈانی جی کے ساتھ کتنی بار غیر ملکی دورے پر گئے ؟ کتنی بار آپ کے دورے کے بعد اڈانی اس دیش گئے ہیں ؟ دورے کے بعد کتنے دیشوں سے اڈانی کو ٹھیکے ملے ہیں اس کے کچھ دنوں بعد مارچ 2023 میں ہتک عزت سے جھوٹے تک کے کیس میں سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی اور ان کی ایم پی شپ گئی ۔گھر گیا ،کانگریس کہہ رہی ہے کہ سوال ابھی بھی وہی ہے مودی کا اڈانی سے رشتہ کیا ہے ؟ فروری 2024 میں راہل نے کہا کہ رام مندر کے پروگرام میں امبانی نظر آئے لیکن کوئی غریب نہیں دکھائی دیا۔انڈیا ٹی وی سے بات چیت میں گوتم اڈانی نے کہا تھا کہ سال 2014 کے چناو¿ کے بعد جو لگاتار راہل جی ہمارے اوپر حملے کئے ہیں اس سے آپ لوگوں کو بھی اڈانی کون ہے یہ جاننے کا موقع ملا ۔سوال یہ بھی ہے کہ مودی کہا کہ بلیک منی امبانی اور اڈانی نے ٹیمپو بھر کر راہل گاندھی کو پہونچائی ۔کیا اس کا مطلب ہے کہ ابھی بھی بلیک منی ہے ؟ ہم نے تو سوچا تھا کہ نوٹ بندی کے بعد بلیک منی ختم ہو گئی ہوگی ؟ مودی جی نے پتہ نہیں یہ کام کیوں کیا؟ جو ہاتھ کھلاتا رہا ہے اسی کو کاٹ دیا ۔مودی کا یہ داو¿ بوکھلاہٹ ہی دکھاتا ہے جو کہیں الٹا نہ پڑ جائے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!