شتروگھن سنہا بنام ایس ایس اہلووالیہ!
مغربی بنگال کی آسنسول لوک سبھا سیٹ کبھی کمیونسٹ پارٹی کا گڑھ ہوا کرتی تھی اب اس سیٹ پر بھاجپا ترنمول کانگریس کے درمیان بالا دستی کی لڑائی ہے ۔ترنمول کانگریس نے اداکار سے نیتا بنے شارٹ گن سنہا یعنی شتروگھن سنہا کو میدان میں اتارا ہے ۔وہیں ضمنی چناو¿ میں سیٹ گنوانے والی بھاجپا نے جیت یقینی کرنے کیلئے بھاجپا نیتا ایس ایس اہلووالیہ کو میدان میںاتارا ہے ۔دونوں پارٹیاں دعویٰ کررہی ہیں کہ وہ اس بار ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کریں گی ۔ایس ایس اہلووالیہ 2014 کے عام چناو¿ میںدارجلنگ اور 2019 کے چناو¿ میں بردوان درگا پور سیٹ سے چناو¿ جیتے تھے ۔حالانکہ آسنسول لوک سبھا حلقہ کے تحت سات سیٹیں آتی ہیں ان میں سے پانڈیشور ،رانی گنج ،جموریہ ،آسنسول نارتھ بربانی پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہے وہیں دو سیٹیں پلٹی وآسنسول ساو¿تھ پر بھاجپا کاقبضہ ہے ۔آسنسول سے چناو¿ لڑر ہے شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ جنتا مجھے ریکارڈ ووٹوں سے پارلیمنٹ پہونچائے گی ۔میری جیت کا پچھلا ریکارڈ بھی اس مرتبہ ٹوٹ جائے گا ۔آسنسول پارلیمانی حلقے سے مسلسل پچھڑ رہی ترنمول کانگریس کی جیت کا خواب شتروگھن سنہا نے ہی تعبیر کیا ہے ۔2014 اور2019 لوک سبھا چناو¿ میں ترنمول کانگریس کے نیتاو¿ں نے ونر بننے کے لئے کافی محنت کی تھی ۔حالانکہ بھاجپا نے یہاں بازی مار لی تھی ۔سیٹ پر پہلا چناو¿ 1957 میںہوا تھا۔1957 اور1962 کا چناو¿ کانگریس نے 1967 میں جوائنٹ شوسلسٹ پارٹی نے جیتی تھی ۔کانگریس چار جبکہ سی پی آئی ایم نے 9 بار جیتی ہے ۔1989 سے 2009 تک لگاتار 7 بار سی پی آئی ایم جیتی ۔بھاجپا کے ٹکٹ پر 2014 اور 2019 کا چناو¿ بابل سپریو جیتے تھے ۔سپریو بھاجپا چھوڑنے کے بعد سی پی آئی ایم کے قلعے میں ترنمول نے 2022 کے ضمنی چناو¿ میں پہلی بار سیندھ لگائی اور شتروگھن سیٹ سے ایم پی چنے گئے ۔بابل سپریو مارچ 2010 میں بھاجپا میں شامل ہوئے تھے ۔2014 کے عام چناو¿ میںبھاجپا نے انہیں آسنسول سے میدان میںاتارا اور انہوں نے ترنمول کانگریس کی امیدوار ڈولا سینا کو ہرا دیا ۔مرکزی سرکار میں انہیں شہری ترقی اور آواس اور شہری کام وزارت اور بھاری صنعتیں وزارت سنبھالنے کی ذمہ داری بھی نبھائی ۔2019 کی سرکار میں رہے وزیر مملکت ماحولیات بنایاگیا۔31 جولائی 2021 کو انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ۔18 ستمبر ،2021 کو ابھیشیک بنرجی کی رہنمائی میں ترنمول کانگریس کادامن تھام لیا ۔16 اپریل ،2022 کو بالی گنج اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی بنے اور ممتا سرکار میں انہیں وزیر بنایا گیا۔بھاجپا نے بھوجپوری سنگر پون سنگھ کو میدان میں اتارا تھا ۔لیکن بعد میں انہوں نے نام واپس لے لیا تھا ۔آسنسول حلقہ صنعتی علاقہ ہے جس میں خاص طور سے لوہا و کوئلہ صنعتیں ہیں یہ بنگال کا دوسرا بڑا اور زیادہ آبادی والا علاقہ ہے ۔آسن (1 پیڑ کی شکل ہے جو 30 میٹرتک لمبا ہوتا ہے)سول زمین کو کہتے ہیں انہیں دو لفظوں کو اس آسنسول سیٹ کا نام پڑا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں