دو نشاد چہرے اب مہا گٹھ بندھن میں !
مکیش ساہنی کی پارٹی وی آئی پی کے انڈیا میں آجانے سے اتحاد کا سائز بڑا ہوگیا ہے ۔اب این ڈی اے و انڈیا دونوں گٹھ بندھنوں میں چھ چھ پارٹیاں ہو گئی ہیں ۔حالانکہ این ڈی اے اتحاد میں جنتا دل یو ،بھاجپا،ایل جے پی رام ولاس پاسوان ، ہم اور آر ایل ڈی ، چناو¿ لڑ رہی ہیں ۔پشو پتی پارس کی آر ایل ڈی کی حمایت میں کھڑی ہے ۔وہیں بہار کے مہا گٹھ بندھن میں پانچ پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کا بٹوارہ ہوا۔آر جے ڈی ،کانگریس،ماکسی پارٹی ، بھارتی کمیونسٹ پارٹی ،بھارتی کمیونسٹ پارٹی مالے اب آر جے ڈی نے اپنے کوٹے سے تین سیٹ دے کر وی آئی پی کو بھی اس میں جوڑ لیا ہے ۔مکیش ساہنی سنیچر کو اپنی پارٹی کے ساتھ مہا گٹھ بندھن میں شامل ہوئے تو اسی دن مظفر پور کے بھاجپا ایم پی اجے نشاد نے اچانک کانگریس کی ممبر شپ لے لی ۔بہار کے دو بڑے نشاد چہرے اب مہا گٹھ بندھن میں شامل ہو گئے ہیں ۔واضح ہو کہ نشاد ریزرویشن کو لیکر پچھلے کئی برسوں سے تحریک چلا رہے ہیں ۔مکیش ساہنی سن آف ملاح کی شکل میں پہچانے جاتے ہیں ۔وہیں اجے نشاد سابق ایم پی و جین نارائن نشاد کے لڑکے ہیں ۔جے نارائن نشاد سماج کا ایک بڑا چہرہ رہے ۔2004-09 میں جے ڈی کے عہد کو چھوڑ دیں تو سنہ 1996 سے 2024 تک مظفر پور سیٹ پر باب بیٹے کا قبضہ رہا ہے ۔پھر سے ان کے اس سیٹ پر کانگریس کے سمبل پر اترنے کی قیاس آرائی ہے مکیش اور اجے کے مہا گٹھ بندھن میں آنے سے نارتھ بہار کی کئی سیٹوں پر فائدہ مل سکتا ہے ۔ویسے این ڈی اے کے پاس بھی دو نشادوں کی جوڑی ہے ۔بھاجپا کے پاس ہر ی ساہنی ہیں تو جے ڈی یو کے پاس مدن ساہنی ہیں ۔دونوں ہی ریاستی سرکار میں ابھی بھی وزیرہیں ۔نارتھ بہار سے آتے ہیں ۔آبادی میں ملاحوں کا حصہ 2.60 فیصد ہے اور یہ فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے خاص کر نارتھ بہار کی ایک درجن سیٹوں پر ۔11 برسوں کے سفر میں دوسری مرتبہ مہا گٹھ بندھن میں آئے مکیش ساہنی بہار کی سیاست میں 2013 میں آئے وہ کبھی این ڈی اے ،کے حصہ ہونے کے بعدبھی بہار کی سیاست میں اہم کردار بن کر ابھرے ہیں ۔مکیش ساہنی نے 2013 میں فلمی دنیا میں سائٹ ڈیزائنر سے بہار کی سیاست میں قدم رکھا ۔ اور 2015 میں انہوں نے نشاد وکاس فیڈریشن بنا کر ملاحوں کو متحد کرنا شروع کیا ۔2014 کے لوک سبھا چناو¿ اور 2015 کے اسمبلی چناو¿ میں انہوں نے بھاجپا کا ساتھ دیا ۔لوک سبھا میں بھاجپا کو کامیابی ملی لیکن اسمبلی چناو¿میں این ڈی اے کو کراری ہار ملی ۔اس کے بعد مکیش ساہنی سے بھاجپا کی دوری بڑھنے لگی ۔2018 میں مکیش ساہنی نے وکاس شیل انسان پارٹی بنائی ۔اور مہاراشٹر میں مہا گٹھ بندھن میں شامل ہو گئے ۔لیکن کھٹ پٹ شروع ہو گئی ۔اب چار سال بعد مہا گٹھ بندھن میں پھر ان کی واپسی ہوئی ہے ۔مہا گٹھ بندھن کا حصہ بنی وی آئی پی آر جے ڈی کوٹے کی تین سیٹیں گوپال گنج ،موتیہاری اور جھنجھار پور میں امیدوار اتارے گی ۔جمعہ کو آر جے ڈی دفتر میں نیتا اپوزیشن تیجسوی یادو نے اس کا اعلان کیا ۔اس موقع پر مکیش ساہنی نے بھاجپا پر الزام لگایا کہ جب ان کی مجبوری ہوتی ہے تب وہ نشادسماج کا ساتھ چاہتے ہیں بعد میں بھول جاتے ہیں ۔انہوں نے اتحادی پارٹیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں