Translater
22 ستمبر 2022
عورتوں نے حجاب اتارے !
ایران میں حجاب سے وابسطہ تنازعہ اتور کو مزید بڑھ گیا ۔ اس شیعہ ملک میں حجاب پر بڑھتی جا رہی کٹر تا کے خلا ف احتجاج میں سیکڑوں عورتیں اتوار کے روز دیش کے مغربی حصے میں سڑکوں پر اتر آئیں اور انہوں نے احتجاجی مظاہرے میں اپنے حجاب کو اتار کر پھینک دیا اور سرکاری مخالف نعرے لگائے ۔ اس کا ویڈیو دنیا میں بھر میں وائرل ہونے پر بحث چھڑ گئی ۔ مظاہرے کی خاص وجہ تھی کہ ایک 22سالہ لڑکی کی موت سے یہ عورتیں غصے میں تھیں ۔لڑکی مہسا مغربی ایران کے ساکیز کی باشندہ تھی اور وہ اپنے گھر والوں سے ملنے 13ستمبر کو راجدھانی تہران آئی تھی اور وہ حجاب کے خلاف تھی اس لئے انہوں نے اسے نہیں پہنا ۔ پولیس نے مہسا کو گرفتار کرلیا اور گرفتار کے تین دن بعد 16ستمبر کو اس کی موت ہوگئی۔ الزام یہ ہے کہ لڑکی مہسا کو پولیس کی گاڑی میں بے رحمی سے پیٹا گیا لیکن گھر والوں کو بتایا گیا کہ مہسا کو دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کو آئی سی یو رکھا گیا ۔ ایرانی پولیس نے پیٹائی کے الزامات سے انکار کیا ایران میں پبلک مقامات پر حجاب پہننا ضروری ہے اور اس کو اتار نا وہاں جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی پر گرفتار ی ہوتی ہے ۔ ایران کے کٹر پسند صدر ابراہیم رئیسی نے وزارت داخلہ سے کہا کہ وہ لڑکی مہسا کی موت معاملے میں جانچ کرائے ۔مہسا امینی کی آخری رسوم پر اسے انصاف دلانے کی کوششیں تیز ہو گئی تھی ۔کردستان میں جگہ جگہ اس لڑکی کی موت کے بعد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔
(انل نریندر )
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں