نشانے پر سلمان خان!

کانگریس لیڈر و پنجابی گلو کار سدھو موسے والا کے قتل سے پہلے آتنکی تنظیموں سے گٹھ جوڑ کرنے والے خطرناک بد معاش سرغنہ گولڈی براڈ و لورینس بشنوئی گروہ کے شوٹروں نے فلم اداکار سلمان خان کو مارنے کیلئے بھی سازش رچی تھی۔ ممبئی کے پنویل علاقے میں سلمان خان کے فارم ہاو¿س کے قریب تین شوٹروں نے فرضی نام سے کرائے پر کمرہ بھی لے لیا تھا ۔ اور انہوں نے علاقے میں ڈیڑھ مہینے تک رہ کر سلمان کے آنے جانے پر نظر رکھی تھی ۔ دہلی پولیس نے اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی سازش کا جمعرات کے روز سنسنی خیز انکشاف کیا ۔پولیس کے دعوے کی مطابق لورینس وشنوئی کے غنڈوں نے سلمان کو مارنے کیلئے ان کے فارم ہاو¿س کے گارڈ سے دوستی کرنے کی کوشش بھی تھی۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل کے اسپیشل کمشنر ایچ جی ایس دھالیوال نے بتایا کہ گروہ کے غنڈوں نے خود کو سلمان کا فین بتاکر ان کے بارے میں جانکاری لی تھی تاکہ صحیح موقع دیکھ کر ان کو مار سکیں ۔انہوں نے پتا لگایا تھا کہ فارم ہاو¿س کے باہر سلمان کی کار کتنی رفتار سے اند ر باہر آتی ہے اور سڑک پر کہاں گڈھے ہیں ۔ موسے والا کے قتل سے پہلے گروہ نے اداکار کو مارنے کا پورا پلان تیار کرلیا تھا۔گینگ کو کپل پنڈیتا،سنتوش جادو ،سچن بشنوئی نے پنویل میں کمرہ کرائے پے دلوایا تھا اور اس گینگ کے کوگ ڈیڑ ھ مہینے تک روکے تھے لیکن اچانک موسے والا کے قتل کے انجام دینا کا حکم ملنے پر پلان بدل گیا ۔ گولڈی اور لورینس نے آپریشن سلمان کا نام سلمان بی دیا تھا ۔موسے والا قتل کی گتھی کو سلجھانے میں لگی پولیس کی اسپیشل سیل کے چیف نے خاص بات چیت میں اس معاملے کا پر دہ فاش کیا اسپیشل سیل کے مطابق کینیڈا میں مقیم گولیڈی اور تہاڑ میں بند لورینس نے موسے والا کے قتل سے پہلے سلمان کو مارنے کا پلان بی تیار کیا تھا اور سلمان پر حملہ کرنے کےلئے شوٹروں نے چھوٹے بڑے غیر ملکی ہتھیار اور کارتوس کا بھی انتظام کیا تھا ۔ شوٹروں کو یہ پتا کہ کہ ہٹ اینڈر رن کیس میں پھنسنے کے بعد سلمان کے قافلوں کی گاڑیوں کی رفتار دھیمی رہتی ہے اسی دوران حملہ کرنے کی سازش رچی گئی تھی۔ اور دوبار شوٹروں نے سلمان خان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی تھی لیکن وہ چوک گئے تھے موسے والا کے قتل کے کچھ دن بعد شوٹروں نے سلمان کے والد سلیم خان کو دھمکی بھرا خط بھیجا تھا اس کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی بڑھانا ضروری سمجھا گیا ۔اس کا مطلب ہے کہ وہ ان بد معاشوں کے نشانے پر ہیں ان کے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈوں کو بھی چوکس رہنا ہوگا کیا اس کا مطلب یہ نکالا جائے کہ اب ان بد معاشوں کی نظرین بالی ووڈ ستاروں پر بھی ہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!