بیگو سرائے میں 11لوگوں کو گولی ماری !
بہار کے بیگو سرائے میں اندھا دھند فائرن کے معاملے میں پولیس نے نیا خلاصہ کیا ہے ۔بتایا جا رہاہے کہ جرائم پیشہ قریب 10کلو میٹر تک ہائی وے پر فائرنگ کرتے گئے ۔بیگو سرائے سے ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ اب تک ہوئی تفتیش میں اس بات کے صاف اشارے ہیں کہ اس واقعہ کو انجام دینے والے ایک بائیک سوار دو لوگ نہیںبلکہ چار لوگ تھے ۔جرائم پیشہ افراد ابھی گرفت سے باہر ہیں ۔پولیس کے ہاتھ ایک سی آئی او پی کے قریب بن رہے ریل اوور برج کے قریب لگے سی سی ٹی وی کافوٹیج دیکھا گیا ۔اس میں ایک بائیک پر سوار دو مشتبہ ملزمان کے چہرے صاف دکھائی دے رہے ہیں ۔ایس پی نے انٹر نیٹ میڈیا پر یہ فوٹو جاری سراغ دینے والے کو 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بتایا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا کانڈ ہے ۔جہاں پر یہ واقعہ ہوا ہے وہاں ایک طرف پسماندہ برادری کے لوگ تھے تو دوسری اقلیتی سماج کے لوگ تھے ۔اس واقعہ کی پولیس ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے ۔بتا دیں منگل کی شام 5بجے بیگو سرائے میں دو بائیک سوار بدمعاشوں نے پانچ جگہ پر فائرنگ کی اور 12لوگوں پر گولی چلائی گئی اس میں ایک کی موت ہو گئی ۔اے ڈی جی ہیڈ کوارٹر جتیندر سنگھ گنگوار نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس گشتی ٹیم کے ساتھ عہدیدار ونو ملازمین کو فوراً معطل کر دیا گیا ۔واردات کو انجام دینے والے سبھی نوجوان لگ رہے تھے ۔پورے معاملے کی جانچ کرنے کے لئے چار ٹیمیں بنائی گئی ہیں ۔ایس پی نے بتایا کہ فوٹیج سے کئی تصویریں نکالی گئی ہیں جنہیں آس پاس کے ضلعوں میں بھی پہچان کے لئے بھیجا گیا ہے ۔نتیش کمار کا کہنا ہے کہ ضلع کے سبھی تھانہ علاقوں میں نقابہ بندی کر دی گئی ہے ضلع کے بارڈر کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔اس معاملے میں پانچ لوگ حراست میں لئے گئے ہیں ۔اور جانچ جاری ہے ۔بھاجپا نے اس معاملے پر تلخ رد عمل ظاہر کیا ہے ۔پارٹی لیڈر روی شنکر پرساد نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر طنزکرتے ہوئے کہا جس طرح کھلے عام فائرنگ میں ایک شخص کی جان گئی اور کئی زخمی ہوئے ان کے وزیرقبول کررہے ہیں وہ چوروں کے ہمدرد ہیں ۔اس کے بعد تو انہیں سوشاشن بابو کا طمغہ چھوڑ دینا چاہیے ۔بہار میں جے ڈی یو اور آر جے ڈی اتحاد کی سرکار بننے کے بعد سے بھاجپا جنگل راج کی واپسی کا نعرہ بلند کررہی ہے ۔انہوں نے نتیش کمار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے دوستوں کی چھتر چھایہ میں آپ کو کیا ہوگیا ہے نتیش جی ؟ الزام لگایا کہ آر جے ڈی کا آدھار مافیہ اور مردہ لوگوں کا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں