نونیت رانا نے بھر ی ہنکار !

آزاد ممبر پارلیمنٹ نو نیت رانا نے اتوار کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ان کے خلاف چناو¿ لڑنے کی چنوتی دے ڈالی ۔ ہنو مال چالیسا کا پاٹھ پڑھنے کے تنازعہ کو لیکر پچھلے مہینے ممبئی پولیس کے ذریعے گرفتار کی گی نو نیت رانا کو حال ہی میں ضمانت ملی ہے ۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ممبئی کے لوگ اور بھگوان رام نگر میونسپل انتخابات میں شیو سینا کو سبق سکھائیں گے۔ شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے مئی 2020کو مہاراشٹر اودھان پریشد کے ممبر کے طور پر حلف لیا تھا ۔ وہ راشٹریہ وادی کانگریس اور کانگریس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد نومبر 2019میں وزیر اعلیٰ بنے تھے اس سے پہلے وہ ریاستی اسمبلی کے ممبر نہیں تھے ۔ مہاراشٹر میں امراوتی سے ایم پی نو نیت رانا اور ان کے شوہر ممبر اسمبلی روی رانا کو ممبئی پولیس نے 23،اپریل کو گرفتار کیا تھا ۔ میاں بیوی نے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ذاتی مکان ماتو شری کے باہر ہنو مان چالیسا کا پاٹھ کریں گے جس سے شیو سینا کے ورکر آگ بگولہ ہو گئے تھے ۔ ممبئی کی ایک اسپیشل عدالت نے میاں بیوی کا 4مئی کو ضمانت دے دی تھی اور وہ 5مئی کو جیل سے باہر آئے تھے ۔ اس کے بعد ممبر پارلیمنٹ نونیت رانا کو ممبئی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ ان کے وکیل نے بتایا تھا کہ نو نیت رانا کو ہائی بلیڈ پریشر اور جسم میں درد اور سپونڈ لائسس کی شکایت تھی۔ ان کو ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد اتوار کو اخباری نمائندوں سے بات چیت میں نونیت رانا نے کہا کہ میں ادھو ٹھاکرے کو ایک حلقے کا چنا و¿ کرنے اور لوگوں کے ذریعے سیدھا منتخب ہونے کی چنوتی دیتی ہوں ۔ میں ان کے خلاف چنا و¿ لڑوںگی اور ایمانداری کے ساتھ سخت محنت کروں گی اور چناو¿ جیتوں گی اور چناو¿ جیتنے پر ادھو ٹھاکرے جی کو لوگوں کی طاقت کا پتہ چل جائےگا ۔ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ میں نے کیا جرم کیا تھا کہ مجھے 14دن جیل میں رہنا پڑ ا ؟ آپ مجھے 14سال کیلئے جیل میں ڈال سکتے ہو۔ میں اور بھگوان رام میونسپل انتخابات میں شیو سینا کو سبق سکھاو¿ں گی ۔ نو نیت رانا نے یہ بھی کہ وہ ممبئی میں کمپین چلائیں گی اور شیو سینا کے کرپٹ حکومت کو ختم کرنے کیلئے رام بھکتوں کی حمایت کریں گی۔جے شری رام (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!