ثمیر وانکھیڑے پر جعلسازی کا مقدمہ !
ٹھانے پولیس نے این سی بی کے ممبئی زون کے سابق ڈائریکٹر ثمیر وانکھیڑے کے ملکیت والے ایک ہوٹل اور بار لائسنس حاصل کرنے میں جعلسازی کرنے کے الزامات میں ان کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ٹھانے کے ضلع افسر راجیش نارویکر نے نویں ممبئی میں قائم وانکھیڑے کے ہوٹل اور بار کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسے غلط جانکاری دے کر دھوکہ دھڑی کرکے حاصل کیاگیا تھا ۔ٹھانے پولیس ڈپٹی کمشنر وجے راٹھور کے مطابق اسٹیٹ لیکر حکام کی شکایت کے بعد وانکھیڑے کے خلاف دھوکہ دھڑی کے معاملے میں یہاں ایف آئی آر درج کی گئی ۔مہاراشٹر کے کیبنیٹ وزیر نواب ملک نے پچھلے سال نومبر مین الزام لگایاتھا وانکھیڑے کا نویں ممبئی کے وشیع میں ایک پرمٹ شدہ بارہے جس کے لئے لائسنس 1997میں لائسنس لیاگیا تھا تب وانکھیڑے نابالغ تھے ۔اس لئے یہ ناجائز ہے ۔ملک نے یہ بھی دعویٰ کیاتھا سرکاری نوکری میںہونے کے باوجود وانکھیڑے کے پاس پرمٹ روم چلانے کا لائسنس ہے جو سروس قواعد کیخلاف ہے ۔وانکھیڑے نے وزیر کے دعوو¿ں کو خارج کر دیا تھا ۔ا س کے بعد سٹیٹ محکمہ شراب نے بعد میں وانکھیڑے کے بار کے لائسنس کے متعلق نوٹس جاری کیاتھا حکام کے مطابق نوٹس کے جواب اور معاملے کی جانچ کے بعد ضلع مجسٹریٹ اس نتیجے پر پہونچے کہ وانکھیڑے نے 27اکتوبر 1997کو لائسنس حاصل کیاتھا اس وقت ان کی عمر 21 سال تھی ۔جبکہ جائز عمر 18سال سے کم نہیں تھی ۔بتا دیں یہ وہی وانکھیڑے ہیں جنہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے کو ملزم بنایاتھا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں