عمران سرکار چلانے میں نا اہل ہے !

پاکستا ن کی سپریم کورٹ نے پیر کے روز عمران خان قیادت والی حکومت کی جم کر کھینچائی کی اور کہا کہ سرکار پچھلے دو مہینے سے کامن انٹرسٹ کاﺅنسل کی میٹنگ نہیں بلا پائی ہے ۔عدالت نے کہا کہ کیا دیش اس طریقہ سے چلے گا؟اور سرکار دیش چلانے میں نا اہل ہے مردم شماری کا اعلان نہ کرنے ،مرکز اور ریاستی اختیارات کو لے کر ہونے والی سی سی آئی میٹنگ بھی نہ بلانا سرکار کی لا پرواہی ثابت ہوتی ہے ۔عدالت نے یہ ریمارکس ایک مقدمہ کے سلسلے میں جاری سماعت کے دوران دیے معاملے کی سماعت جسٹس قاضی فیض سمیت دو نفری ڈویژن بنچ کر رہی تھی ۔سماعت کے دوران عدالت نے اس بات کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کو چلانے کے لئے ایک بنیادی ضرورت ہے جسٹس عیسیٰ نے کہا کہ کیا مردم شماری کے نتیجے جاری کرنا سرکار کی ترجیح نہیں ہے ؟تین ریاستوں میں سرکار ہونے کے باوجود کونسل میں کوئی فیصلہ نہیں لیا جا رہا ہے میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جسٹس نے پوچھا کہ کیا دیش اس طریقے سے چلے گا؟دیش کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ صوبئی حکومتیں اور مرکزی حکومت کیا کر رہی ہیں؟ایسی صورت میں دو باتیں سرکار کو چلانے میں نا اہل ہیں یا اس میں فیصلہ لینے کی صلاحیت نہیں ہے عدالت نے کہا کہ کونسل آف کامن انٹریسٹ کی میٹنگ دو ماہ سے نہیں بلائی گئی ہے اور اس کی ہر مہینے میٹنگ ہونی چاہیے ۔عمران دوسرے محاذ پر اپوزیشن کاشکار بنی ہوئی ہے وہ ان کے استعفیٰ کے لئے دباﺅ بنا رہی ہیں ۔اور اب سپریم کورٹ کو یہ تبصرہ کرنا پڑا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!