گوتم اڈانی نے دولت کمانے میں مسک بیجوس کو پیچھے چھوڑا!

اڈانی گروپ کے چیف گوتم اڈانی نے اس سال دولت کمانے میں دنیا کے سبھی ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے گلمرگ بلینائر انڈیکس کی رپورٹ دینک بھاسکر میں چھپی ہے جس کے مطابق سال 2021 میں گوتم اڈانی کی پراپرٹی میں 16.2ارب ڈالر (قریب 1.2لاکھ کروڑ )روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔اڈانی کی پراپرٹی اب 50ارب ڈالر (3.65لاکھ کروڑ رپے )ہوگئی ہے ۔دولت کمانے کے معاملے میں اس سال ابھی تک گوتم اڈانی نے بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کو ہی نہیں بلکہ دنیا کے سب سے امیر ترین شخص جیف بیجوس اور الین مسک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اڈانی گروپ کی ایک کمپنی کو چھوڑ کر باقی سبھی کمپنیوں کے شیئر اس سال 50 فیصدی بڑھ گئے ہیں اڈانی ویٹل گیس نے اس سال 97فیصد کی چھلانگ لگائی ہے جبکہ اڈانی انٹر پروئزیز نے 87فیصد کا اضافہ کیا ہے ۔اڈانی ٹرانسمیشن 77فیصد اوپر ہے ۔اڈانی پاور اور اڈانی پورٹ لینڈ نے اس سال پچاس فیصد سے زیادہ اضافہ حاصل کیا ہے ۔اڈانی گرین اینرجی نے پچھلے سال 500فیصد اضافہ کٹیگری کی بنی تھی اس سال دس فیصد اضافہ پر ہے ۔کہاں سے کتنی کمائی : اڈانی مسلسل اپنے کاروباروں کو ان سیکٹروں میں بڑھا رہے ہیں جو بازار کے اتار چڑھاو¿ کیلئے لکیریں ہیں ۔اب ڈیٹا سینٹر بجنس میں انٹری کے ساتھ ان کے گروپ نے ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں بھی اترنے کے اشارے دئیے ہیں جہاں کورونا کے چلتے لاکھوں لوگ تباہ ہو گئے ہیں وہیں گوتم اڈانی کی کمائی میں اضافہ ہو رہاتھا لیکن یہاں تو الٹا ہی ہو رہا ہے ان کی دولت بڑھی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!