بھاجپا ایم پی شرما نے خودکشی کیوں کی؟

ہماچل پردیش کے منڈی علاقہ سے بھاجپا ایم پی رام سروپ شرما کی اپنے دہلی مکان نارتھ اینو میں اچانک مشتبہ حالات میں ہوئی موت نے سبھی کو سکتے میں ڈال دیا ہے ۔انہوںنے پھانسی لگا لی ،موقعہ واردات سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا خاندان اور ان کے واقف کاروں کو یقین نہیں ہو رہا ہے کہ وہ ان کے بیچ نہیں رہے ۔چار دن پہلے ہی انہوںنے کووڈ19کوئی شیلڈ کی ڈوز لی تھی لوگوں کو پیغام دیا تھا وہ کافی فائدہ مند ہے اور کورونا ویکسن سے ہمیں ڈرنا نہیں بلکہ سبھی کو یہ ڈوز لینی چاہیے ۔متوفی رام سروپ کے ملنے والوں کے دل میں سوال یہ ہے کہ ہمت کے ساتھ زندگی جینے کو اہمیت سمجھنے والے شخص نے خود کشی جیسا قدم کیوں اُٹھایا؟وہ معمولاتی طور پر چیک اپ کے لئے دہلی کے بڑے اسپتالوں میں جاتے تھے مرکزی سرکار ان کی موت کی جوڈیشل انکوائری کرائے ۔ہماچل کے سابق وزیر گلاب سنگھ ٹھاکر نے بھی جوڈیشل جانچ کی مانگ کی ہے ۔ایم پی شرما کی بیوی اور تین بیٹے ہیں وہ ہر صبح ساڑھے چھ بجے تک جاگ جاتے تھے ،بدھ کو جب دیر تک نہیں اُٹھے تو ان کے پی اے سنیل نے دورازہ کھٹکٹھایا لیکن لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں ملا تو صبح ساڑھے آٹھ بجے پولیس کو مطلع کیا گیا ۔پولیس نے دروازہ توڑ کر دیکھا شرما کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی پولیس کو ابتدائی جانچ میں لگ رہا ہے کہ شرما نے بیڈ پر کرسی رکھ کر رسی سے پنکھے میں پھندا لگا کر جان دے دی ۔شرما نے آخری مرتبہ اپنی بیوی سے قریب سو سیکنڈ بات کی تھی ان پلوں میں ہی ان کی خود کشی کا راز چھپا ہو سکتا ہے ۔ایم پی سروپ شرما کی موت کی کیا وجہ ہو سکتی ہے یہ تو پولیس جانچ میں ہی پتہ چل سکتا ہے ان کا یوں جانا انتہائی تکلیف دہ ہے بھگوان کی آتما کو شانتی دے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!