روسی صدر پوتن کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ!

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے کٹر مخالف الیکسی نویلنی کے گرفتاری کے احتجاج میں روس کے109شہروںمیں کڑاکے کے ٹھنڈ کے درمیان مظاہرے ہوئے پولس نے اتوار تک ساڑھے تین ہزار سے زیادہ مظاہرین کو گرفتارکیا ہے ان میں نویلنی کی بیوی یولیا اور ترجمان وکیل بھی شامل ہیں ۔ پوتن کے خلاف روس میں یہ سب سے بڑا اب تک کا مظاہرہ ہے اسے لیکر پوتن نے بھی سخت رویہ اپنایا ہے مظاہرین پر قابو پانے کیلئے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی اور موبائل نیٹورک بھی جام کئے گئے پولس نے مظاہرین کو اٹھا اٹھا کر ٹرکوںمیں بھر دیا اور انہیں کہیں دور لے جایا گیا پھر بھی بڑی تعداد میں نعرے لگا رہے تھے کہ روس آزاد ہوگا اور پوتن چور ہے کے پوسٹرر لیکر پوتن کے خلاف مظاہرے جاری ہے مظاہرین کی مانگ ہے کہ وہ اپنے کٹر حریف نولینی کو جلد سے جلد رہا کیا جائے وہیں 57ڈگری مائنس والے درجہ حرارت میں لوگوں کا جوش کم نہیں ہوا اور لاکھوں لوگ سڑکوں پر اترے امریکہ اور یوروپی یونین نے پوتن کی کاروائی کی مذمت کی ہے اور 44سالہ الیکسی نولینی کرپشن مخالف تحریک چلانے والے شخص ہیں انہوں نے 2018میں صدارتی چناو¿ لڑنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں ایک الزام میں قصور وار ٹھہرا کر انہیں روک دیا گیا پچھلے سال 20اگست کو اپوزیشن لیڈر نوویموف کو زہر دیئے جانے کے بعد سے وہ جرمنی میں علاج کرا رہے تھے جیسے ہی وہ 17جنوری کو ماسکو لوٹے تو انہیں ہوائی آڈے سے ہی پولس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے ان کو لوئزا نام سے بھی جانا جاتا ہے انہوںنے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر پوسٹ کی جس میں اپنی مشکلات سے بھری زندگی کے بارے میں کچھ بتایا اپوزیشن لیڈروں اور ورکروں کو چائے میں زہر ملا کر پلایا گیا تھا اور کئی مہینے جرمنی جاکر علاج کرانا پڑا پوتن کے صدر بننے کے بعد سے کٹر مخالف لوئز ا کے قیادت میں روسی صدر کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ ہے دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے پوتن کیسے ان مظاہروں سے نمٹتے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!