دیپ سدھو کی صفائی میں کسان نیتاو ¿ں کو دھمکی!

لال قلعہ پر نشان صاحب لگائے جانے کیلئے لوگوں کو بڑھکانے کا قصور وار ٹھہرائے جا رہے۔گلوکار ایکٹر دیپ سدھو نے خود کو بے گناہ بتایاہے انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لائیو آکر کسان لیڈروں کو دھمکی دی اور کہا تم نے مجھے گدار کا سرٹی فیکیٹ دے دی ہے،ا گر میں نے تمہاری پول کھولنی شروع کردی تو تمہیں دہلی سے بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا سدھو نے کہا مجھے اس لئے لائیو آنا پڑا کیونکہ میرے خلاف مجھے اس لئے لائیو آنا پڑا کیونکہ میرے خلا ف نفرت پھیلائی جا رہی ہے اور بہت کچھ جھوٹ پھیلا یا جا رہا ہے میں اتنے دنوں سے یہ سب سہہ رہا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ ہمارے مشترکہ سنگھرس کو کوئی نقصان پہونچے ،لیکن آپ جس پڑاو¿ پر آگئے ہیں وہاں کچھ باتیں بتانا بہت ضروری ہے ۔پہلی بات تویہ ہے کہ 25تاریخ کی رات کو لڑکوں نے اسٹیج پر ناراضگی ظاہر کی تھی ،کیونکہ انہیں پنجاب سے دہلی میں پریڈ کرنے کو کہہ کر ہی بلایا گیا تھا اس کے لئے بار بار اسٹیج سے بڑے بڑے اعلان اور وعدے کئے گئے تھے ناراضگی جتا رہے نوجوانوں نے کہا کہ جب ہم دہلی آگئے تو آپ ہمیں سرکار کی طرف سے طے کردہ روٹ پر جانے کیلئے کہہ رہے ہیں، جو ہمیں منظور نہیں تھا ۔ سدھو نے ویڈیو میں کہا کہ اس دوران اسٹیج پر حالات ایسے بن گئے تھے کہ رہنمائی کر رہے کسان لیڈر وہاں سے کنارہ کشی کر کے بھیڑ کو اکسانے کا الزام:کسنا انجمنوں نے دہلی میں کسانوں کے ٹریکٹر مارچ کے دوران لال قلعے پر ہوئے تشدد کا الزام دیپ سدھو پر لگایا ہے ۔ بھارتی کسان یونین کے لیڈر گرنام سنگھ چھوڑنی نے کہا کہ کسان انجمنوں کا لال قلعے جانے کا کوئی پروگرام نہیں تھا دیپ سدھو نے کسانوں کو بڑھکایا اور آو¿ٹر رنگ روڈ سے لال قلعہ تک لے گئے جب لال قلعے پہونچا تب تک گیٹ ٹوٹ چکا تھا وہاں ہزاروں کی بھیڑ جمع کھڑی ہوئی تھی سینکڑوں ٹریکٹر پہلے سے ہی کھڑے تھے سدھو کا کہنا کہ میں پیدل ہی لال قلعہ کے اندر گیا تھا وہاںکوئی کسان لیڈر نہیں تھا نہ کوئی شخص تھا جو پہلے بڑی بڑی باتیں کر رہا تھا سوشل میڈیا پر لائیو آکر بڑے بڑے اعلان کئے تھے کہ ہم دہلی کی گردن پر گھٹنا رکھیں گے لیکن وہاں کوئی نہیں تھا اس درمیان مجھے کچھ نوجوان پکڑ کر لے گئے وہاں تودو جھنڈے پڑے تھے ایک کسان جھنڈا اور دوسرا نشان صاحب ہم نے سرکار کے سامنے ناراضگی جتانے کیلئے دونوں جھنڈے وہیں لٹکادیئے ہم نے ترنگا نہیں لہرایا تھا ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے ، کیونکہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے پولس ذرائع کی مانے دہلی پولس نے اداکار و گلوکار دیپ سدھو اور گینگ اسٹر سے سماجی کارکن بنے لکھا سنگھانا کی تلاش تیز شروع کردی ہے لال قلعے پر جھنڈا پھیرانے والوں میں 22سالہ لڑکے جگراج سنگھ کا نام بھی آرہاہے جو فی الحال فرار ہے وہ بھی پولس کے ابھی تک ہاتھ نہیں لگ سکا اور پولس اس کی تلاش میں لگی ہوئی ہے وہ پنجاب کے ترنتارن علاقے کا رہنے والا ہے ادھر پولس دیپ سدھو کے ٹیکنیکل سرویلانس کی مدد سے اس کا پتہ لگا رہی ہے ۔سدھو نے لال قلعہ پرآتے ہی اپنا فون بند کر لیا تھا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!