یہ دیپ سدھو کون ہے ؟
26جنوری کو دہلی کے تاریخی لال قلعے پر نشان صاحب (سکھوں کا دھارمک کیسری جھنڈہ)اور کسانوں کے ہرے لال پیلے جھنڈوں کا پھیرایانے والا دیپ سدھو آج کل سرخیوں میں چھایا ہوا ہے ۔ بی بی سی نے تفصیل سے بتایاہے کہ دیپ سندھو کون ہے ؟جب لال قلعے پر جھنڈہپھیرایا جا رہا تھا تب یہ وہاں موجود تھا اور جھنڈ ہ پھیرایایا جارہا تھا تب وہ ویڈیو بنا رہا تھا اس کے بعد سے وہ سرخیوں میں چھایا ہوا ہے آئیے، کسان آندولن میں دیپ سدھو کی شرکت اور سیاستدانوں اور فلم دنیا کے لوگوں کے ساتھ ان رشتوں پر ایک نظر ڈالیں ۔دیپ سدھو ستمبر2020میں کسان آندولن میں شامل ہوا اور جلد ہی سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کرانے میں کامیاب رہے دیپ کا انگریزی میں پولس حکام کے ساتھ بحث کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا جس میں اسے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے یہ ایک انقلاب ہے وہ مسئلے کو سنجیدگی کو نہیں سمجھتے تو یہ کرانتی اس دیش اور ساو¿تھ ایشا کی زمینی سیاست کو تشریح کرے گی ۔ اس ویڈیو کے بعد اس نے قومی سطح پر سرخیاں بٹوری ۔ جب کسان انجمنوں نے دیپ سدھو کو تو دور کردیا تو سوشل میڈیا پر اس بارے میں خوب بحث ہوئی سماجی کار کن اور پیسے سے وکیل سمرجیت کور گل نے کسان انجمنوں کے رخ کی حمایت کی اور ان اشوز پر روشنی ڈالی جنہوں نے ایسا کرنے کیلئے فیصلہ لیا تھا۔ جب کسان آندولن شروع ہوا تو دیپ سمیت سبھی یہ کہہ رہے تھے وہ کسانوں کیلئے کسان نیتاو¿ں کی قیاد ت میں اس تحریک میں شامل ہیں لیکن کچھ وقت کے بعد دیپ نے کسان لیڈروں کے فیصلے پر سوال اٹھانا شروع کردیئے اور سنگھو بارڈر پر اپنا خود کا اسٹیج بنا لیا ۔زرعی قانون کے بارے میں بات نہیں کرنے کیلئے کسان انجمنوںنے انہیں اپنے منچ سے بولنے پر پابندی لگادی ۔ان کسان یونینوں میں شامل ایک استعال پسند گروپ نے واضح طور سے کہا کہ وہ کسان آندولن کی سمت بدل رہے ہیں ۔دیپ سدھو اپنے سوشل میڈیا پر جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کے بارے میں اکثر باتیں کرتے رہتے ہیں جنکی وجہ سے کسان انجمنوںنے ان سے خود کنارہ کر لیا اور جب کسان انجمنوںنے دہلی کی سرحدوں کی طرف بڑھنے کی اپیل کی تو دیپ سدھو نے لوگوں سے واپس جانے کو کہا کیونکہ ان کے مطابق کسان انجمنیں اپنے مفاد کیلئے ان کا استعمال کر رہی تھیں 26کی ٹریکٹر مارچ کے اعلان کے بعد دیپ سدھو پھر سے سر گرم ہوگئے اور انہوں نے اس مارچ کیلئے الگ سے لوگوں کو اکٹھا کرنا شروع کردیا وہ باہری رنگ روڈ پر مارچ کیلئے لوگوں کو جمع کر رہے تھے۔ اس درمیان کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے ذریعے پولس کے ساتھ اتفاق رائے سے طے کردہ راستے سے دوسرے راستے جانے کا موقع دیا پیر کے روز دیپ سدھو اور لکھاسگھانا نے سنگھو بارڈر کے اہم اسٹیج کہا کہ وہ دہلی کے اند جائیں گے پولس اور انجمنوں کی جانب سے طے راستے کے علاوہ دوسرے راستے سے مارچ کریں گے اس کے بعد منگلوار کو مظاہرہ کر رہے کسانوں کی ایک ٹیم لال قلعہ پہونچی اوردیپ سدھو کو وہاں دیکھا گیا وہ اس جگہ موجود تھے جہاں لال قلعہ پر لوگوںنے جھنڈہ پھیرایا تھا انہوں نے اسی جگہ اپنا ایک ویڈیو بھی بنایا اور کہا کہ یہ بھی میڈیا میں جا رہا ہے کہ لا ل قلعہ پر جھنڈ ہ پھیرانے والا دیپ سدھو ہی تھا دیپ سدھو کے دیول خاندان کے ساتھ رشتوں کو لیکر سدھو اور اور سنی دیول کے الگ الگ دعوے ہیں وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دیپ سدھو کی تصویروں کی بنیاد پر سدھو اور بھاجپا اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے بھی الزام لگائے گئے ہیں ۔سینئر وکیل پرسانت بھوشن نے بھی دیپ سدھو کی ان تصاویر کو ٹویٹ کیا جن میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں دھرمیندر اور سنی دیول کے ساتھ فلموںمیں بھی کام کیا ہے ۔سال 2020میں امر دیپ سنگھ گل کی ہدایت میں جوٹا فلم کا دوسرا حصہ جوٹا سیکینڈ مینٹر ریلیز ہوئی اس مین دھرمیندر پہلے کی طرح سدھو کے ساتھ اور جوٹا نامی دونوںفلموں میں اب تک دیپ سدھو ایک گینگ اسٹر کے رول میں دکھائی دیئے ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں