لالو یادوکا گردہ صرف25فیصدکام کررہا ہے !

چارہ گھٹالے میں سزا کاٹ رہے آر جے دی چیف لالو پرساد یادو دہلی کے ایمس اسپتال میں زیرعلاج ہیں ڈاکٹروں کے مطابق ان کا گردہ 25فیصدی کام کررہا ہے ان کا کریٹی نائن بڑھا ہوا ہے ۔امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر راکیش یاد واور دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے ان کو نمونیا بھی ہے لیکن ان کی طبیعت بقدر بہتر ہے ۔ساتھ ہی ان ٹی ایل سی بھی بڑھا ہوا ہے چھاتی میں انفیکشن ہے لالو جی کو 20سال سے شوگر و دل کی بیماری ہے جن کا علاج چل رہا ہے ۔اور ان کی صحتیابی کے لئے ڈاکٹر سبھی ٹیسٹ کررہے ہیں ۔پروٹولول کے تحت ان سے ملنے والوں پر روک ہے صرف خاندان کے لوگ ہی ان سے ملنے یا ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں ۔بتادیں طبیعت بگڑنے پر انہیں رانچی سے دہلی لایا گیا تھا یہاں ایمس کے کارڈیو تھیرپی سینٹر کے آئی سی یو میں داخل ہیں ۔وہیں لالو کے ایمس آنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جلد صحتیابی کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا وے ان سے اس لئے فون پر بات نہیں کرتے کیوں کہ ان کی طبیعت کے بارے میں معلومات ملتی رہتی ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!