دہلی پولس ملازمین کو کمشنر کا نئے سال کا تحفہ !

کورونا دور میں پچھلے سال اپنی ڈیوٹی پر مستعد رہے پولس ملازمین پر بڑھے جسمانی اور ذہنی دباو¿ کو دیکھتے ہوئے انکی بہبود کیلئے دہلی پولس نے کئی نئے قدم اٹھائے ہیں نئے سال کے پہلے دن دہلی پولس کے کمشنر ایس این سری واستو نے نئے پولس ہیڈ کوارٹرمیں منعقدہ ایک پروگرام میں سبھی پولس افسران اور ملازمین و ان کے عزیزوں کو نئے سال کی نئی خواہشات پیش کرتے ہوئے کچھ نئے اعلان کئے انہوں نے کہا کہ پولس ملازمین کی بہبودی دہلی پولس کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے بتایا اب تک 7612پولس کرمچاری کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ان میں سے 7424افسرات اور ملازم صحت یاب ہوکر اپنی ڈیوٹی پر لوٹ آئے ہیں جبکہ 31پولس ملازمین کو کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جان گنوانی پڑی اس کے علاوہ پچھلے سال 231پولس والوں کی ایک معمولاتی اسباب کے سبب موت ہوئی۔جبکہ 44پولس ملازمین حادثوں میں ہلاک ہوئے اور 14 نے خودکشی کرلی کمشنر نے کہا یہ دکھاتا ہے پولس ملازمین کس قدر جسمانی اور ذہنی دباو¿ میں کام کر رہے ہیں اس لئے ان پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے اسلئے اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے 40سال سے زیادہ عمر کے سبھی پولس ملازمین کو ضروری طور میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا تاکہ یہ پتہ لگے کی بیماری ہے یا پریشانی تاکہ بروقت اس کا علاج یا حل نکالا جا سکے اس سے پولس فورس کی ہیلتھ بھی بہتر ہوگی ان کے بہبودی کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی پولس نے ایکسس بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت فطری موت یا ڈیوٹی پر ہونے والے موت کے معاملوں میں پولس ملازمین کو ورثا کو پانچ لاکھ کے بجائے 28لاکھ روپئے کا بیما ہوگا وہیں سڑک حادثے میں موت کے معاملے میں بیمے کے تحت 30لاکھ سے بڑھا کر 78لاکھ روپیہ دیا جائے گا ویسے تو کوئی بھی پریوار نہیں چاہتا انہیں اپنے کسی کو کھونا پڑے اس کے باوجود خوکشی یا بد قسمت واقعات کے معاملے میں بھی 10لاکھ روپئے کا کلیم کرنے کی متوفی پولس ملازمین کے رشتہ داروں کو دلانے کا انتظام کیا جا رہا ہے پولس ملازمین کی فیزیکل فٹنس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کچھ ضروری قدم اٹھائے گئے ہیں اس کے تحت پولس کالونیوں میں سات ویلنیس سینٹر کھولے گئے ہیں جہاں سے ابھی تک 11700پولس والے اور ان کے رشتہ دار فائدہ لے چکے ہیں اس کے علاوہ ان سینٹروں میں اوپن جم اور یوگ کے بھی انتظام ہیں ۔کمشنر نے بتایا پچھلے سال 135پولس والوں کو بغیر باری کے پرموشن دیئے گئے پچھلے سال دہلی پولس کو کئی چنوتیوں کو سامنہ کرنا پڑا لیکن دہلی پولس نے بخوبی طور اس چنوتی کا سامنا کیا کورونا وبا دور میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرکے دہلی پولس کے ملازم اپنی ڈیوٹی سے پیچھے نہیں ہٹے ہم دہلی پولس کمشنر ایس این سری واستو کی ستائش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے پولس ملازمین کا خیال رکھتے ہوئے کئی بہبودی قدم اٹھائے ہیں جس سے ہر پولس والے کا حوصلہ بڑھے گا اور وہ اپنی ڈیوٹی اور مستعدی سے کام کر سکیں گے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!