یوگی نے ماٹی کے ہنر مندوں کو یادگار بنایا !

انگلیوں کے جادو پر مٹی میں روح پھونکنے والے کاریگروں پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس مرتبہ ان کی دیوالی کو یادگار بنا دیا ۔ہنر کے ماہر اور فن ثقافت کی قیمت پہچاننے والے یوگی نے ماٹی کلا ہاتھوں ہاتھ خرید لی وہ مہمان نوازی میں بھی نہیں چوکے انہوں نے ہنر مندوں کا منھ میٹھا کراد یا بورڈ نے کھادی بھون میں 4سے 13نومبر تک ماٹی آرٹ میلا منعقد کیا جس میں بلند شہر گورکھپور اعظم گڑھ مرزا پور وارنسی الہٰ آباد بارہ بنکی ،امبیڈ کر نگر ،کانپور نگر ،کانپور دیہات سمیت دیگر ضلعوں کے ماٹی کلا کاریگروں کے قریب 30انسٹال لگے تھے جس میں 500سے زیادہ مٹی کی چیزیں لگی ہوئی تھیں ۔9آرٹسٹ وزیراعلیٰ سے ملنے ان کی سرکاری رہائش گاہ پہوچے اور میلے میں بچے مٹی کے کچھ سامان کو بھی ساتھ لے گئے ملاقات کے دوران تحفہ دکھائے تو یوگی نے تقریباً سبھی چیزوں کو 30ہزار 500روپے دیکر خرید لیا ماٹی میلا امید سے دس گنا زیادہ اچھا رہا ۔اس مرتبہ ایودھیا میں 5لاکھ سے زیادہ مٹی کے چراغوں نے تریتا دور کی یاد کو تازہ کر دیا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!