بہار میں جیت کا سہرہ خوواتین کو جاتا ہے !

بھاجپا کی بہار میں شاندار جیت کا سہرہ مہیلاو¿ں کے سر جاتا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے بہار میں این ڈی اے کی جیت کا جشن مناتے ہوئے کہا عورتیں بھاجپا کی سائلنٹ ووٹر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سائلنٹ ووٹر کی آواز سنائی دینے لگی ہے یہ ایک پکی ووٹر ہیں ۔مائیں اور بہنیں ،بہار میں عورتوں کے مردوں سے پانچ فیصد ووٹ پڑے ہیں بھاجپا مانتی ہے عورتوں کا سرگرم رول بنگال میں بھی پارٹی کے لئے طاقت بن سکتا ہے ۔یہاں 166سیٹیں ایسی تھیں جہاں عورتوں کا ووٹ فیصد زیادہ رہا ۔اور یہ ہی وجہ ہے کہ بھاجپا کی جیت اچھی رہی اور بھاجپا جے ڈی یو ہم اور وی آئی پی کا اتحاد 166میں سے 100سیٹیں جیتا اور عورتوں نے اقتدار کے حصول میں بازی برقرار رکھنے میں اہم رول نبھایا ہے ۔اس میں جے ڈی یو کو 21بھاجپا کو 29اور وی آئی پی کو 3سیٹیں ملی ہیں ان 77سیٹوں میں سے مہاگٹھ بندھن کے حصے میں 19سیٹیں آئیں بتا دیں اس مرتبہ اسمبلی چناو¿ میں کل 243میں سے 166سیٹوں پر عورتوں نے مردوں سے زیادہ ووٹ ڈالے تھے جن میں سے 77سیٹیں ایسی ہیں جن میں مردوں اور عورتوں کے درمیان ووٹنگ کافرق 10فیصد سے زیادہ رہا ۔گٹھ بندھن کے کھاتہ میں صرف 13سیٹیں آئی ہیں جن میں گیارہ اکیلے آر جے ڈی کو ملی ہیں ۔جبکہ کمیونسٹ پارٹی کو ایک کانگریس دو ہی سیٹیں مل پائی ہیں ۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!