دہلی پولیس کو جنتا کا سلام !

لاک ڈاو ¿ن کے وقت دہلی پولیس کتنی وفاداری اورلگن کے ساتھ اپنا فرض انجام دے رہی ہے یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔کورونا وبا کے درمیان بھی پولیس جوان پوری ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں اور ضرورتمندوں وک کھانا کھلا رہے ہیں ۔مریضوں کو اسپتال پہونچا رہے ہیں اپنی صحت کی پروا کیے بغیر دیش کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں لوگ شوشل میڈیا سے لیکر پرنٹ میڈیا میں جم کر دہلی پولیس کی تعریف کر رہے ہیں ایسے میں بھلا خود دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستو اپنے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں وہ انے جوانوں کے فلاحی کام سے بے حد خوش ہیں ۔تمام ضلعوں کے ڈی سی پی سے بات کرکے انہوں نے پولیس کے کاموں کے لیے شاباشی دینے کے ساتھ ساتھ اسی طرح لگن سے کام کرتے رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ڈی سی پی ،ایس ایچ او کے ذریعے سے یہ پیغام سبھی پولیس والوں تک پہونچا رہے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ دوپہر قریب ڈھائی بجے ایک ضلع میں ڈی سی پی نے وایڈیکس پر تمام تھانہ انچارجوں کو ضروری اطلاعات دی ہیں ۔اس کے بعد سبھی کو بتایا کہ پولیس کمشنر صاحب ہمارے کام سے بہت خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ پولیس کافی اچھا کام کررہی ہے۔ پولیس اچھا کام کر رہی ہے اور اسی طرح کے پیغامات تمام ضلعوں میں تعینات سبھی پولیس ملازمین کو دیے جارہے ہیں ۔کیونکہ کمشنر کے ذریعے خود ہی ہر جوان کو شاباشی دینا ممکن نہیں ہے اس لیے ڈی سی پی کے ذریعے سے پیغام بھیج کر دن رات جوانوں کا حوصلہ بڑھایاجا رہا ہے ۔کمشنر کی جانب سے خاص ہدایت دی گئی ہے کہ بھوک سے وابسطہ کوئی بھی کال ملے تو اس کا خاص خیال رکھیں اور اس پر فوراً ایکشن لیں اور ٹیلی فون کرنے والے تک فوراً کھانا پہونچائیں ۔افسر یہی چاہتے ہیں کہ پولیس کے ہوتے ہوئے کوئی بھی بھوکا نا رہے ۔کام کی بات کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کو ڈی سی پی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں اپنا خیال رکھنا بھی ضروری ہے ہروہ کام کرتے وقت ہرطرح کی احتیاط برتیں اس کے علاوہ اپنے گھر والوں کا بھی دھیان رکھیں ۔پولیس کمشنر خود اپنے کام کو لیکر پولیس ملازمین کے درمیان واہ واہ بٹور رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ سی پی اپی ڈیوٹی کو لیکر کتنے سنجیدہ ہیں اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر روز پولیس کمشنر کی طرف سے دویا تین آرڈر پاس کیے جا رہے ہیں جس میں ہدایتوںکے علاوہ پولیس ملازمین کی بھلائی کے لیے پولیس کمشنر کی اچھی سوچ صاف دکھائی پڑتی ہے ۔ہم دہلی پولیس کے تمام افسروں اور جوانوں کو سلام کرتے ہیں انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی جان کی پرروا کیے بغیر دیش میں اس مشکل گھڑی میں جنتا کے ساتھ ہیں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!