پدم شری نرمل سنگھ کی 30 گھنٹے میں موت!

کورونا وائرس سے متاثرہ دربار صاحب کے سابق خدمت گزار پدم شری نرمل سنگھ خالصا کی جمعرات کی صبح موت ہو گئی ان کو ساڑے چار بجے صبح دل کا دورہ پڑا تھا ان کو آئی سی لوشن میں رکھاگیا تھا ۔تیس گھنٹے کے بعد ان کی موت ہوگئی یہ پنجاب مین کورونا سے پانچویں موت ہے ۔ان کے انتم سنسکار کے لیے انتظامیہ کو کافی جد و جہد کرنی پڑی شمشان گھاٹ کے منتظمین نے گھنی آبادی کا حوالہ دیکر انتم سنسکار کرنے سے منع کر دیاتھا جبکہ تیسرے گیٹ پر لوگوں نے تالا لگا دیا اور 16گھنٹے کی مشقت کے بعد انہیں بارہ کلو میٹر دور کھیتوں میں انتم سنسکار کے لیے فتح گڑھ میں ان کا انتم سنسکار کیاگیا ۔وہیں جمعرات کو لدھیانہ اور ہوشیار پور میں ایک ایک پوزیٹو کیس آنے سے متاثرین کی تعداد 48ہو گئی ہے ۔انڈین میڈیکل ایسو شیشن کے سابق صدراور قلب امراض کے ڈاکٹر کے کے اگروا ل نے لاش دہن سے اٹھنے والی راکھ اور دھنویں سے کوئی خطرہ نہیں بتایا ۔پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھویر سنگھ بادل نے کہا کہ خالصہ کا ویرکار میں انتم سنسکار روکنے کا واقعہ افسوس ناک ہے ایسی حرکت سکھ پنت کی مشہور ہستی کی متوفی کا اپمان ہے ۔وزیر اعلیٰ کیپٹن معاملوں میں مداخلت کریں اور یقینی بنائیں کہ ریاست میںایسے واقعات دوبارہ نا ہوں راگی نرمل سنگھ کچھ دن پہلے ہی باہر سے لوٹے تھے انہوں نے وہاں سینکڑوں لوگوں سے ملاقاتیں کی ہوں گی ان کے رابطے میں آنے والی سنگت تو کوروناوائرس سے متاثر تو نہیں ہوئی ؟
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!