دنیا کا پھیپھڑا مانے جانے والے امیزن جنگل میں خوفناک ترین آگ
دوہفتے سے زیادہ کے عرصہ سے برازیل میں دنیا کے سب سے بڑے رین فاریسٹ امیزن جنگل آگ کے شعلوں میں جل رہے ہیں ۔برازیل کے اس جنگل میں لگی آگ بڑھتی ہی جا رہی ہے آگ ہر منٹ تین فٹبال میدان جتنے علاقوں میں پھیل گئی برازیل سمیت کل نو دیشوں تک پھیلے ان گنجان جنگلوں کو دنیا کا پھیپھڑا مانا جاتا ہے ۔دنیا اسے لے کر فکر مند کیوں ہے اور اس آگ میں ہمار ا کیا کیا جل کر خاک ہو گیا ہے آئیے اس پر نظر ڈالتے ہیں ۔بتایا جاتا ہے جنگل ہے تو جل ہے جنگل سے زمین کی آمد پر سب سے اچھا اثر پڑتا ہے دنیا کے دس فیصدی رین فاریسٹ امیزن کے زمینی حصہ پر ہے یہ جنگل جل گئے تو زمین بارش کے لئے ترس جائے گی انسانی سانس چلانے والی آکسیجن میں امیزن کے جنگلوں کی حصہ داری 20فیصدی بتائی جاتی ہے ۔یہ جنگل جلے تو کاربن ڈائی آکسائیڑ کافی بڑھ جائے گی امیزن کی آگ سے صرف اس سال 228میگا ٹن کاربن ہوائی زون میں گشت کر رہا ہے ۔ماحولیات پر یہ سب سے بے رحم مار ہے ۔دہکتے سورج کے سامنے جنگل انسان کے ماتھے پر شکن آنا فطری ہے وہ سورج کی تیز کرنوں کو تھامتے ہیں امیزن جنگل جس رفتار سے جل رہے ہیں اس حساب سے زمین پر بے تحاشہ گرمی بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔آب و ہوا کی تبدیلی پر اس کا بے حد برا اثر پڑئے گا بتا دیں کہ امیزن کے جنگل کی بہت اہمیت ہے دنیا کی ایک تہائی پرند چرند کا گھر ہے امیزن کے جنگل زمین پر نایاب توازن قائم رکھتے ہیں اس میں 16ہزار سے زیادہ پیڑ پودھوں کی قسمیں ہیں 39ہزار کروڑ پیڑ آباد ہیں پانچ ہزار سے نایاب چیزیں ان جنگلوں کی مدد سے بنتی ہیں ان میں لکڑیاں ،ایندھن کے علاوہ دوائیوں کی نایا ب جڑیں بوٹیاں سب سے اہم ہیں ۔چار سو زیادہ زمین پر آباد پچاس فیصدی آبادی میں قبائلیوں کے گھر ہیں ۔جنگلوں میں زبردست آگ سے جلنے یا بٹنے سے اچانک لوگ بے گھر ہو جائیں گے ۔برازیل کے صدر بولسو نارو نے کہا کہ فوج آگ پر قابو پا لے گی دوسری ساﺅتھ امریکہ کے ملکوں کے سربراہ اس کے لئے دنیا میں بڑھتی آبادی کے دباﺅ پر رائے زنی کر رہے ہیں ۔اقوام امتحدہ ،فرانس امریکہ،جرمنی سمیت ،تمام دیشوں نے آگ سے رین فاریسٹ پر منڈرا رہے خطرے کی تشیویش جتائی اور ساتھ آگ بجھانے کے لئے بھی کئی ملکوں سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ماہر ماحولیات اور فلمی ہستیاں امیزن کو بچانے کی اپیل کر رہی ہیں فرانس کے صدر امینویل میکرو اس آگ کو عالمی بحران بتایا ہے اور جی 7سمٹ میں امیزن آگ سانحے کا معاملہ ٹاپ ایجنڈے پر ہوگا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں