پی وی سندھو نے رقم کی تاریخ

کھیلوں میں اتوار کا دن ہندوستان کی بیٹیوں کے لئے سنہرا رہا پی وی سندھو نے پی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چمپئن شپ میں ومین سنگل خطاب جیت کر تاریخ رقم کر ڈالی وہ اس اہم ترین چمپین شپ میں گولڈ میڈیل جیتنے والی پہلی ہندوستانی شٹلر بن گئی ہیں ۔اس سے پہلے کوئی بھی مرد یا عورت ہندوستانی شٹلر یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا تھا ۔پانچویں سنگل یافتہ کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنی بالا دستی ثابت کرتے ہوئے صرف 38منٹ چلے یک طرفہ فائنل مقابلے میں جاپان کی کھلاڑی نیزومی اوکو کو 21-7سے روند کر سوئزرلینڈ کے باسیل شہر میں ورلڈ چمپین بن گئیں ۔2017میں فائنل میں اکوہارا سے ملیں ہار کا حساب بھی برابر کر لیا سندھو نے تیسری کوشش میں یہ کامیابی حاصل کی اس سے پہلے انہیں دو مرتبہ سلور میڈیل پر ہی تشفی کرنا پڑی تھی کتنا فخر ہوگا اس خاندان کو جس کی اولاد نے دنیا کی بیڈ منٹن تاریخ میں ومین ورلڈ چمپینوں کی بھارت کا نام آخر کار درج کرا کر ہی دم لیا بنا شور و غل کے ایک ہلکی سی آہٹ کے درمیان پانچ فٹ دس انچ کی اس لڑکی نے اپنی محنت سے بیڈ منٹن کی دنیا میں اپنے قد کو آسمان کی بلندیوں تو پہنچا تک دم لیا ۔اپنی والدہ کی سالگرہ کے دن ہی گولڈ خطاب کو جیت کر گھر خاندان سمیت دیش کی جھولی میں خوشیاں بھر کر اس اہم ترین ٹورنامینٹ میں گولڈ جتانے والی پہلی شٹلر بن گئیں ۔بیڈ منٹن ورلڈ چمپین بنتے ہیں پی وی سندھو کی تمام خوبیاں ہر کسی کی زبان پر آگئیں ۔پورے بھارت اور دنیا بھر میں رہ رہے ہندوستانیوں کے بے حد فخٰر کی بات ہے بیڈ منٹن میں بھارت کی اس ابھرتی کھلاڑی نے اپنے پرفارمینس کو مزید بہتر بناتے ہوئے کئی خطاب جیتے ہیں ۔پیشہ ور سابق والی وال کھلاڑی میاں بیوی پی وی رمن اور شرمتی پی وی وجیہ کے گھر پر پانچ جولائی 1995کو پیدا ہوئی پی وی سندھو کے والد کو والی بال میں شاندار اشتراک کے لئے سال 2000میں بھارت سرکار کا اہم ترین کھیل ایوارڈ ارجن پرسکار بھی مل چکا ہے لیکن پی وی سندھو کا رجحان بیڈ منٹن میں محض چھ سال کی عمر میں اس وقت ہو گیا تھا جب وہ گوپی چند آل انگلینڈ اوپین بیڈ منٹن چمپین بنے تھے ۔8سال کی ہوتے ہوتے سندھو بیڈ منٹن کے کھیل میں ایسی رنگ گئیں کہ پھر کبھی پیچھے ہٹ کر نہیں دیکھا ۔انڈین ریلوئے سگنل انجئیرنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے بیڈ منٹن کوڈ میں اپنے پہلے گرو محبوب علی سے بیڈ منٹن کھیل کی شروعات کی اور باریکیوں کو سمجھا بعد میں پہلے سے ہی متاثر دلیلا گوپی چند کی بیڈ منٹن اکیڈمی چلی گئیں جو ان کے گھر سے 56کلو میٹر دور تھی پی وی سندھو پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے ہو بھی کیوں نہ کیونکہ وہ خود آئی کون ہیں جن کی ڈکشنری میں نا ممکن لفظ نہیں ہے ۔یقینی طور سے سندھو نوجوانوں کے لئے نئی مشعل راہ ہیں اور بیڈ منٹن کے تئیں کشش بڑھاتی ہیں ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!