3فیصد ووٹ کی اس جنگ میں کتنی جانیں اور جائیں گی؟

مغربی بنگال میں جاری تشدد تشویش کا موضوع بنتا جا رہا ہے ۔آئے دن وہاں سیاسی قتل ہو رہے ہیں اور یہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں بھاجپا اور ترنمول کانگریس کے درمیان چھڑی یہ ووٹ بینک کے لئے تشدد پر اگر قابو نہیں پایا گیا تو 2021اسمبلی چناﺅ تک نہ جانے کتنی اور موتیں ہو جائیں گی ۔اب تک ساٹھ کے قریب لوگ سیاسی بلی چڑھ چکے ہیں ۔سنیچر کو نارتھ 24پرگنا ضلع کے سندیش کھیالی علاقہ میں جھنڈا کھولنے کو لے کر ترنمول کانگریس اور بھاجپا ورکروں میں جم کر لڑائی ہوئی ترنمول کانگریس کے نیتا جوتی پریہ ملک نے دعوی کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے ورکر قیوم اللہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے ۔وہیں پردیش بھاجپا جنرل سیکریٹری ودونے دعوی کیا کہ بھاجپا کے تین ورکروں کا قتل ہو اہے اور دو لا پتہ ہیں حالانکہ پولس کی طرف سے مرنے والوں کی تعدادکو لے کر کوئی جانکاری نہیں دی جا رہی ہے ۔در اصل ممتا بنرجی و بھاجپا کے درمیان جاری جنگ کے پیچھے تین فیصد ووٹ ہیں ۔ممتا بنرجی کے لئے تشویش اور غصہ کی وجہ یہ ہے کہ ان کی پارٹی نے 2019لوک سبھا چناﺅ میں 12سیٹیں گنوائیں ہیں ۔جبکہ بھاجپا نے ووٹوں کا پولرائزیشن کر کے اپنی دو سیٹوں سے بڑھا کر 18کر لی ہیں ۔حالانکہ مغربی بنگال میں بھاجپا کو اٹھارہ فیصدی ووٹ ملے تھے ۔جبکہ 2019میں یہ بڑھ کر 40.25فیصد ہو گئے ۔اس طرح بی جے پی نے 22فیصد کا اضافہ کیا ہے ۔ترنمول کانگریس نے 2019میں 23.20فیصد ووٹ حاصل کر کے 22سیٹیں جیتی تھیں دی دی کا غصہ شاید اس لئے بھی ہے کہ 2019لوک سبھا چناﺅ میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی امید لگا رکھی تھی اور کئی طرح کے سپنے بن رکھے تھے لیکن مودی لہر کے آگے ان کی پارٹی ٹک نہ سکی بھاجپا کا اب سارا زور 2021کے اسمبلی چناﺅ کو لے کر ہے ۔سال2014 میں ممتا کی پارٹی نے 39فیصد ووٹ پاکر 34سیٹوں پر جیت درج کی تھی اگر چہ ترنمول کانگریس کا بھی ووٹ 4.28فیصد بڑھا ہے لیکن سیٹیں بارہ کم ہوئیں ہیں ۔سال 2021میں اسمبلی چناﺅ ہونے ہیں سیاسی حلقوں میں بحث گرم ہے کہ بھاجپا کے تلخ تیور دیکھ کر ممتا کے منتظمین کو ٹپکے کا غم ستا رہا ہے ۔اگر 2019کی طرز پر بھاجپا کے کھاتے میں 3فیصد ووٹ کا اضافہ ہوا تو کمل کے نشان والی پارٹی لال گڑھ میں سرکار بنانے کا حساب کتاب بٹھا سکتی ہے ۔ممکن ہے اسی ڈر کے چلتے ریاست میں تشدد کو بڑھاوا مل رہا ہے ۔سوال تین فیصد ووٹ بینک کی لوٹ کھسوٹ اور بے قابو تشدد سے نہ جانے کتنی جانیں اور جائیں گی ؟بھاجپا اور ترنمول کانگریس کے ووٹ فیصد کی بنیاد مان کر اگر 2021کے اسمبلی چناﺅ پر امکانی اثر کا حساب کتاب لگایا جا رہا ہے تو دونوں پارٹیوںکے درمیان 2021اسمبلی چناﺅ میں سیدھی لڑائی کی تیار ی ہو رہی ہے ۔اس کے علاوہ کانگریس اور لیفٹ پارٹیاں سمٹتی دکھائی دے رہی ہیں ۔دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا ممتا بنرجی اپنے ووٹ بینک کو بچانے میں کامیاب ہوں گی یا بھاجپا یہاں بھی اپنا جھنڈا بھی گاڈ دئے گی۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!