پنجاب میںکانگریس اور اکالی دل میں کانٹے کا مقابلہ
لوک سبھا چناﺅ کے آخری مرحلے میں 19مئی کو پنجاب کی سبھی 13سیٹوں پر ایک ساتھ ووٹ پڑیں گے ۔کانگریس ،اکالی دل،بھاجپا،اور عام آدمی پارٹی سبھی سیٹوں پر کامیابی ملنے کا دعوی کر رہی ہیں ۔پنجاب میں کانگریس کی سرکار ہے ۔اور وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پارٹی کی پوزیشن مضبوط کرنے میں لگے ہیں ۔چونکہ ان کی ساکھ بھی داﺅں پر لگی ہے ۔اسمبلی چناﺅ میں کامیابی کے بعد کیپٹن کا یہ مقابلہ کافی چیلنج بھرا ہے ۔اکالی بھاجپا نے بھی پورا زور لگا رکھا ہے ۔عآپ پارٹی نے بھی مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے ۔پولنگ سے دو دن پہلے ڈیرہ سچا سودہ اپنے پتے کھولے گا اس کے بعد ہی کسی بھی پارٹی کے تجزیے بن اور بگڑ سکتے ہیں ۔فیروز پور سیٹ پر 25سال سے اکالی دل قابض ہے اور اس مرتبہ سابق ڈپٹی سی ایم سکھ بیر بادل میدان میں ہیں ۔بادل کے سابق ساتھی اور دو بار اکالی دل سے ایم پی رہے شیر سنگھ کانگریس ی امیدوار کی شکل میں ان کو ٹکر دے رہے ہیں ۔شیر سنگھ کو اکالی دل ہمایتوں کے غصہ کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ۔آپ کے امیدوار ہرجیندر سنگھ کاکا اور سی پی آئی کے ہنسراج گولڈن پی ڈی اے کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں ۔بھٹنڈا سیٹ پر بادل خاندان کی بہو اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل تیسری مرتبہ میدان میں ہیں ۔یہاں اکالی دل آٹھ بار کامیاب ہو چکا ہے ۔پارٹی کو شری گرو گرنتھ صاحب کی بے ہرمتی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سرمرت کا اہم مقابلہ کانگریس کے ممبر اسمبلی راجہ ونڈنگ اور آپ کے ممبر اسمبلی بلجیندر کور کے علاوہ اپنی پارٹی بنا کر اترے عآپ کے باغی ممبر اسمبلی سکھ پال کھیڑا سے ہے۔گرداس پور سے اداکار سنی دیول کے اترنے کے بعد یہاں سب کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں ۔ان کا ڈھائی کلو کے ہاتھ والا ڈائیلاگ سے مقبول سنی کا مقابلہ موجودہ ایم پی سنیل جاکھڑ سے ہے ۔سورگیہ ونود کھنہ بھاجپا کے ٹکٹ پر 1998سے 2014تک ایم پی رہے تھے ۔ان کی موت کے بعد بھاجپا نے ضمنی چناﺅ میں یہ سیٹ کانگریس کے ہاتھوں ہار گئی تھی پارٹی نے ایک بار پھر بالی ووڈ اسٹار کے سہارے تقدیر آزمانے کی کوشش کی ہے ۔عآپ نے پٹر مسی کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔سنگت سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے پنجاب یونٹ کے صدر اور موجودہ ایم پی بھگونت سنگھ مان کو پھر سے اتارا ہے ۔ان کا مقابلہ کانگریس کے کیول سنگھ ڈھلو اور پروندر سنگھ ڈلسا سے ہے ۔2014میں بھگونت مان نے سکھ دیو ڈھلسا کو بھاری ووٹوں سے ہرایا تھا ۔پٹیالہ پارلیمانی سیٹ سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی بیوی پرنیت کور کانگریس کی امیدوار ہیں ۔اس وقت ان کا مقابلہ ایم پی ڈاکٹر دھرم ویر گاندھی جو2014میں آپ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے سے ہے ۔اس مرتبہ وہ اپنی پارٹی بنا کر اترے ہیں ۔اس مرتبہ ڈاکٹر گاندھی کو پرنیت کے علاوہ اکالی دل کے سابق وزیر سرجیت سنگھ رکھڑا سے بھی چیلنج مل رہا ہے عآپ کی طرف سے نیا چہرہ مینا متل ہیں ۔آنند پور صاحب سے منیش تواری میدان میں ہیں ۔ان کا مقابلہ اکالی دل کے پریم سنگھ اور چندو ماجرا سے ہے ۔عام آدمی پارٹی نے یہاں نریندر سنگھ شیر گل کو اتارا ہے پھر بھی مقابلہ کانگریس اور اکالی دل کے ہی درمیان ہے ۔وہیں اکالی دل ٹکسالی کے سیکریٹری ویرندر سنگھ کو میدان میں اتار ا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں