یوگی کے گڑھ میں بھاجپا کی ساکھ داﺅں پر

ایک سال پہلے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی چھوڑی سیٹ پرضمنی چناﺅ میں جھٹکا کھا کر لوک سبھا چناﺅ کے لیئے یوگی اب کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور ضمنی چناﺅ کی ہار کا بدلہ لینے کے لئے موجودہ ایم پی پر وین نشاد کو پارٹی میں شامل کرانے سے لے کر پارٹی کی ہمایت لینے جیسی سبھی امکانی سیاسی داﺅں کھیل چکے ہیں ۔اس کے باوجود وہ کسی طرح خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے اس لئے گورکھپور میں ڈیرا ڈال دیا ہے ۔پوری حکمت عملی کو تیار کی ہے سبھی حلقوں میں بوتھ سمیلن کر چکے ہیں ۔بھاجپا کے قومی صدر امت شاہ کا روڈ شو 16مئی کی شام کو ہونا ہے ضمنی چناﺅ میں بھاجپا اس پارلیمانی سیٹ سے وابسطہ پانچ میں سے تین اسمبلی سیٹیں کمپیر گنج ،گورکھپور دیہات اور سہجنوا ہار گئی تھی بھاجپا اور گٹھ بندھن کی لڑائی کو تکونہ بنانے کے لئیے کانگریس جد و جہد کرتی نظر آرہی ہے ۔لڑائی بھاجپا و اتحا دکے درمیان ہے بھاجپا نے فلم اداکار روی کشن کو اپنا امیدوار بنایا ہے پچھلا چناﺅ کانگریس کے ٹکٹ پر جونپور سے روی کشن لڑے لیکن ہار گئے تھے بھاجپا نے ضمنی چناﺅ کی طرح پھر برہمن امیدوا ر پر داﺅں لگایا ہے ۔گٹھ بندھن نے رام سیتو تنازعہ کو کھڑا کیا ہے موجودہ ایم پی پروین کے بھاجپا میں جانے کے بعد سپا نے تنازعہ کو بڑھا دیا ہے ۔پچھلے چناﺅ میں بسپا سے لڑے تھے اور 1.76لاکھ ووٹ پائے تھے وہ سابق ممبر اسمبلی اور منتری رہے ہیں ۔کانگریس نے سیول بار ایسوشی ایشن اور یوپی بار کونسل کے ممبر مدھو سودن تواری کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔پہلی بار کانگریس سے لوک سبھا چناﺅ لڑ رہے ہیں ۔جہاں ذات پات کے حساب کا سوال ہے ۔جہاں تک ذات پات کے سوال کا حساب ہے گورکھپور سیٹ پر نشاد اور مسلمان شیڈول قبائل ،برہمن،ویشیہ اور کائست اور چھتریہ لوگوں کی آبادی ہے ۔بتا دیں کہ گورکھپور لوک سبھا سیٹ پر دس مرتبہ رہے چکے گورکھپور کے مہنت پیٹھا دھیشور مہنت دگ وجے سنگھ 1967میں مہنت اویدھ ناتھ 1970,1989,1991,1996اور یوگی آدتیہ ناتھ 1998سے 2014تک مسلسل پانچ بار رہے ۔اس لئے یوگی کے لئے اب یہ سیٹ ساکھ کی لڑائی بن گئی ہے ۔خاص کر ضمنی چناﺅ کے بعد ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!