بے ایمان بنام ایماندار پر لڑا جائے گا لوک سبھا چناﺅ
صدر کے اےڈرےس پر شکرےہ کی تحرےک پر ہوئی بحث کاجواب دےتے ہوئے بدھوار کے روز پارلےمنٹ مےں وزےر اعظم نرےندر مودی نے سب سے لمی تقرےر کی وہ قرےب اےک گھنٹہ چالےس منٹ تک لوک سبھا مےں بولے ۔مانا جارہا ہے کہ ےہ پارلےمنٹ مےں سب سے لمی تقرےر ہے اس سے پہلے پچھلے سال صدر کے اےڈرےس پر شکرےہ کی تحرےک کے جواب مےں پی اےم مودی نے اےک گھنٹہ اکتےس منٹ تقرےر کی تھی ۔اٹل بہاری واجپئی اےک شاندار مقرر کے طور پر جانے جاتے تھے انہوں نے 27مئی 1996کو پارلےمنٹ مےں اےک گھنٹہ تےس منٹ کی تقرےر کی تھی اپنی اس لمبی تقرےر مےں وزےر اعظم نرےندر مودی نے صاف اشارہ دےا ہے کہ 2019کا لوک سبھا چناو ¿ کو بی جے پی بے اےمان بنام اےماندار کی لڑا ئی کی شکل مےں پےش کرے گی ۔گھوٹالوں کے ذرےعہ اپوزےشن پر تلخ نکتہ چےنی کی جائے گی ۔وزےر اعظم نے کہا کانگرےس نے 55برسوں کی حکومت کو برباد کردےا کےونکہ نا تو اس کی نےت تھی اور نا ہی وےژن ۔جوکام دودہائےوں مےں ہونا چاہئے تھا اسے اب انہےں اقتدار مےں آنے کے بعد کرنا پڑرہا ہے مودی نے ےہ بھی صاف کےا کہ وہ رافےل پر اپوزےش کے سوالوں کا جواب نہےں دےں گے کےو نکہ لوک سبھا مےں اس معاملے پر وزےر دفاع نرملا سےتا رمن پہلے ہی صفائی دے چکی ہےں۔راہل گاندھی نے جمعہ کو وزےر اعظم نرےندر مودی پر اےک بار تلخ نکتہ چےنی کی اور دعوی کےا کہ مودی نے سپرےم کورٹ سے ثبوت چھپاےا ہے اب وہ جنتا کی عدالت سے بچ نہےں سکتے گاندھی نے ےہ بھی الزا م لگاےا کہ اس جنگی جہاز سودے کولےکر مودی نے فرانس کے ساتھ مسلسل بات چےت کر وزارت دفاع کے موقوف کو کمزور کےا ہے ۔اور پوری خانہ پوری کو درکنار کرتے ہوئے اپنے دوست انل امبانی کو 30ہزار کروڑ وپے کا ٹھےکہ دلوادےا ۔انہوں نے کانگرےس ہےڈ کوارٹر مےں اخبار نوےسوں سے کہا کہ ہم ےہ بات اےک سال سے کہہ رہے ہےں کہ وزےر اعظم رافےل گھوٹالے مےں سےدھے طور پر شامل ہےں دےش کے نوجوانوں اور سےکورٹی فورسےز سے کہنا چاہتا ہوں کہ اب صاف ہوچکا ہے کہ وزےر اعظم نے خانہ پوری کو درکنار کرتے ہوئے 30ہزار کروڑ روپے چرائے اور اپنے دوست انل امبانی کو دے دےئے ۔رابرٹ واڈر اسے اثاثہ بنانے کے معاملہ مےں ای ڈی کی پوچھ تاچھ پر راہل گاندھی نے کہا جس کے خلاف آپ کارروائی کرنا چاہتے ہوتو کرو کےونکہ آپ سرکار مےں ہو لےکن رافےل کی کارروائی بھی کرو ۔وہےں دہلی کے وزےر اعلی اروند کجرےوال نے وزےر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی او رشاہ کی جوڑی دےش کے لئے خطرناک ہے او رپچھلے پانچ سالوں مےں مودی شاہ نے جتنا بےڑا غرق کےا 70سال مےں ےہ کسی نے نہےں کےا اگر 2019کے چناو ¿ مےں مودی اور امت شاہ جےت گئے تو جمہورےت خطرے مےں پڑجائے گی اور 2019لوک سبھا چناو ¿اشو طے ہوتے جارہے ہےں ۔آنے والے دنوں مےں ےہ صاف ہوجائے گا کہ کونسی پارٹی کون کون سے اشوز پر چناو ¿ لڑے گی ۔
- (انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں