دوسرے بھگوڑے گھوٹالے بازوں کےلئے سخت سندےش !

بےنکوں سے 9ہزارکروڑ روپے سے زےادہ کا قرض لےکر فرار ہوئے وجے مالےہ کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ممبئی کی مالی انسداد قانون (پی اےم اےل )کی خصوصی عدالت نے اسے بھگوڑا اقتصادی ملزم قرار دےدےا عدالت کے اس فےصلہ کے بعد بےنکوں کے 9ہزار کروڑ روپے کے قرضدار وجے مالےہ کا اب اثاثہ ضبط کےا جاسکتا ہے انفورسمنٹ ڈائرےکٹرےٹ نے پچھلے برس 22جون کو پےسہ کمانا روک تھام قانون پی اےم اےل کی عدالت سے مالےہ کو بھگوڑا اعلان کرنے اس کے اثاثے ضبط کرنے اور انہےں مرکزی سرکا رسے کنٹرول مےں دےنے کی درخواست کی تھی تاکہ اس کی تخمےنہ رقم 12ہزار کروڑروپے سے زےادہ کی ساری جائےدار قاعدے کے تحت ضبط کی جائے ۔اسپےشل جج اےم اےس اعظمی نے مالےہ کے وکےل او رای ڈی کی وکےل کی دلےلےں سنے کے بعد مالےہ کو قانو ن کی دفعہ 12کے تحت اقتصادی مجرم بھگوڑا قرار دےدےا مالےہ کو خصوصی عدالت کے سامنے پےش ہونے کے لئے 27اگست کو سمن جاری کےا تھا لےکن وہ عدالت کے سمن کو تعمےل کرنے مےں ناکام رہے اس کے علاوہ وہ ای ڈی کے ذرےعہ ان سے پوچھ تاچھ کرنے کےلئے بھےجے گئے نوٹس ،سمن اور گرفتاری وارنٹ پر تعمےل کرنے مےں ناکام رہے نئے قانون کے تحت مالےہ پہلے شکار ہوئے ہےں اےک ماہ مےں مالےہ کو دوسرا جھٹکا لگا ہے ۔اس سے پہلے لندن کی اےک عدالت نے 10دسمبر کو مالےہ کو بھارت کے حوالے کرنے کا فےصلہ دےا تھا ۔کورٹ نے معاملہ برطانوی سرکارکو بھےجاہے اگر سرکار عدالت کے فےصلہ سے مطمئن ہوتی ہے تو وہ اس کی حوالگی کا حکم جاری کرے گی ۔ظاہر ہے کہ ہماری جانچ اےجنسےوں کا بڑا کارنامہ فراری کی حالت مےں لندن مےں مقےم کاروباری وجے مالےہ کو بھگوڑا قرار دےا جانا انکے ساتھ ساتھ دےگر بہت سے اےسے ہی لوگوں کی لئے بھی سخت سندےش ہے ۔وجے مالےہ پہلے اےسے کاروباری بنے جنہےں پروےنشن منی لانڈرنگ اےکٹ کے تحت بھگوڑا قرار دےا گےا ہے امےد ہے کہ جلد ہی بےرون ملک فرار ہوئے دےگر اےسے ہی کاروبارےوں کو بھی وجے مالےہ کی جماعت مےں کھڑے نظر آسکتے ہےں ۔اسپےشل عدالت نے اگلے ماہ معاملے کی سماعت ہوگی ۔عدالت نے کےونکہ مالےہ کو بھگوڑا مجرم قرار دےنے کے اپنے فےصلہ سے برطانوی حکومت کو واقف کراےا اےسے مےں وہ مالےہ کی حوالگی کا حکم بھی جاری کراسکتی ہے ۔چونکہ ٹھےک انہےں دنوں پنجاب نےشنل بےنک گھوٹالے کے اہم ملز م نےرومودی نے بھی حفاظتی اسباب حوالہ دےتے ہوئے بھارت لوٹنے سے انکا رکےا ہے ۔اس لئے انفورسمنٹ ڈائرےکٹرےٹ نے اسپےشل عدالت نے بھگوڑا اقتصادی مجرم اعلان کرنے کی مانگ کی ہے ۔

(انل نرےندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!