بےنکوں اور معےشت پر بھاری چوٹ !
بےنکوں کی جی اےن پی اے مالی برس 2017۔مےں بڑھ کر 11.2فےصد ےا 10390ارب روپے تک پہنچ گےا ہے اس وجہ سے پھنسے ہوئے قرضے (اےن پی اے )کے دلدل مےں پھنس رہے دےش کے سرکاری بےنکوں کی حالت سال در سال خراب ہوتی جارہی ہے ۔رےزروبےنک آف انڈےا کی جانب سے جاری اعداد شما ر کی مطابق اس دوران کچھ اےن پی اے مےں پبلک سکٹر بےنکوں کا اےن پی اے 8950کروڑ روپے تھا جو ان کے سکل قرض کے 14.6فیصد کے برابر ہے ۔ آر بی آئی کی رپورٹ مےں کہا گےا ہے مالی برس 2017-18مےں پبلک سکٹر کے بےنکوں کا سکل اےن پی اے بڑھا ہے اس حالت سے نہ صر ف بےنکوں مےں گھبراہٹ ہے بلکہ وزارت مالےات اور آر بی آئی آگے کے حالت سے نمٹنے کے راستے کو لےکر چوکس ہے ۔12فروری 2018کو آر بی ئی کی طرف سے جاری نوٹےفکشن مےں قرض نہ چکانے والے گراہکوں کے کھاتوں کو پھر سے جائزہ لےنے کے اس وقت سبھی متبادل ختم کردےا گےا تھا اس مےں ےہ بھی کہا گےا تھاکہ اگر قرض چکانے کی طے مےعاذ سے اےک دن کی بھی چوک ہوتی ہے تو اسے اےن پی اے مانا جائے گا اور ان کھاتوں کے خلاف دےوالےہ عمل کے تحت کارروائی ہونی چاہےئے ۔اس کے تحت پرانے سبھی کارپورےٹ کھاتوںکا نپٹا رہ کرنے کے لئے 180دنوں کا بےنکوں کو وقت دےا گےا تھا ےہ مےعاد 27اگست 2018کو ختم ہوگئی حا ل ہی مےں رےٹنگ اےجنسی رکرا کی طرف سے اےک رپورٹ کے مطابق دےش مےں 70اےسے بڑے کارپورےٹ کھاتے ہےں جنہےں آر بی آئی قواعد کے مطابق اےن پی اے کھاتہ قرار دےا جاسکتا ہے اس سے اےن پی اے کی رقم مےں 3.1لاکھ کروڑ کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔وزےر اعظم نرےندر مودی نے اےک رےلی مےں کہا تھا سرکار سابقہ ےوپی اے سرکار کے فون اے لون گھوٹالے کے لون ڈےفالٹروں سے اےک اےک پےسہ وصول رہی ہے ۔پہلی اےک ہی خاندان کو فون کال پر چنندہ کاروبارےوں کے لئے بےنکو ںکا پےسہ رےز رورکھا جاتاتھا ۔موجودہ حکومت نے ان بارہ سب سے بڑے قرض واپس نہ کرنے والوں کو قرض نہےں دےا جن کے اےن پی اے قرےب 1.75لاکھ کروڑ روپے ہےں اےسے بارہ ڈےفالٹروں کے علاوہ دےگر 27سے بھی قرض واپس لےنے کی کارروائی چل رہی ہے ۔جن پر قرےب اےک لاکھ کروڑ روپے کا اےن پی اے ہے ےوپی اے کے عہد مےں دےئے گئے قرض پر پی اےم کے تبصرہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سابق وزےر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ اےن ڈی اے سرکار کو ےہ بتانا چاہےئے ان کے وقت مےں دےئے گئے کتنے قرض ڈوب گئے ؟انھوں نے ٹوےٹ کےا کہ 2014کے بعد کتنا قرض دےا گےا او ران مےں سے کتنی رقم ڈوب گئی مودی جب کہتے ہےں ےوپی اے سرکار کے وقت مےں دےئے گئے قرض ڈوب گئے اس بات کو اگر ما ن بھی لےا جائے تو موجودہ اےن ڈی اے سرکار کے عہد مےں رےنول کےا گےا اور ان مےں سے کتنے کو رول اوور کےاگےا ؟ےہ ڈوبا قرض نہ صرف پبلک سکٹر بےنکوں کے نظام کو خراب کررہا ہے بلکہ دےش کی معےشت پر بھی اس کا اثر پڑ رہا ہے پتہ نہےں ےہ ڈوبا پےسہ کب رےکورہوگا ےا نہےں ؟
(انل نرےندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں