ٹےم انڈےا کا وراٹ پردرشن !

آسٹرےلےاکے سڈنی کرکٹ ٹےسٹ مےچ کے آخری دن بارش نے بھلے ہی بھارت کو اس ٹےسٹ مےں جےت سے محروم کردےا ہولےکن وراٹ کوہلی کی ٹےم انڈےا کو آسٹرےلےا مےں تارےخ رقم کرنے سے نہےں روک پاےا ۔پےر کو سڈنی ٹےسٹ کے پانچوےں دن جب بارش کے سبب امپائرس نے اسٹےمپس کا فےصلہ کےا ۔تب ا س کے ساتھ ہی بھارت نے 4ٹےسٹ مےچوں کی سےرےز پر پر 2.1سے قبضہ کرلےا 72سال 11سےرےز کے بعد ٹےم انڈےا پہلی بار آسٹرےلےا مےں ٹےسٹ سےرےز جےتی ہے ۔1974سے مسلسل آسٹرےلےا کا دورہ کررہی ٹےم انڈےا وہاں کوئی سےرےز نہےں جےت پائی تھی ۔لےکن وراٹ کوہلی کی کپتانی مےں ٹےم انڈےا نے تارےخ رقم کردی ۔آسٹرےلےا کی ٹےم کو انہےں کے گھر مےں ہرانا کوئی عام کام نہےں تھا لےکن وراٹ کوہلی کی ٹےم نے ےہ بھی کردکھاےا ۔تارےخی جےت کے بعد ٹےم انڈےا کے کھلاڑی اچانک مےدا ن پر ہی انوکھے انداز مےں ناچنے لگے ۔کوہلی سے جب بعد مےں پرےس کانفرنس مےں پوچھاگےا تو انہےںنے کہا کہ ہم نے پجارا ڈانس کےا تھا کےوں جب پجارا چلتے ہےں تو اپنا ہاتھ نہےں ہلاتے سری پنت نے ڈانس شروع کےا تو ہم بھی اس مےں شامل ہوگئے ۔وراٹ کوہلی نے کہا مےں 2011ورلڈ کپ ٹےم کا حصہ تھا ،لےکن تب اےسے امکانات نہےں پےدا ہورہے تھے جےسے آج ہےں ۔اس لحاظ سے ےہ مےرے لئے بےحد جذباتی لمحہ ہے ۔ٹےم کے کوچ روی شاسری کا کہنا تھاکہ ےہ جےت 1983ورلڈ کپ اور 1985کے کرکٹ ورلڈ کپ چےمپےن شپ سے بڑی ہے ۔چونکہ ےہ سب سے مشکل ٹےسٹ مےں ملی ہے ۔ٹےم انڈےا آسٹرےلےائی دورہ مےں اےک سنجےدہ ٹےسٹ ٹےم کی طر ح کھےلی اس نے اپنی کئی بنےاد ی غلطےا ں بھی ٹھےک کی اور چاہئے وہ بالنگ ہو ،بےٹنگ ہو ےا فےلڈ نگ ہو ہر شعبہ مےں ٹےم نے اپنی چمک دکھائی ۔وراٹ کوہلی نے ضرورت کے حساب سے تبدےلےاں کی اور انھوں نے جن کھلاڑےوں کو آزما ےا انھوں اچھا کھےل کا مظاہرہ کےا اورثابت کردےا کہ مےندر سنگھ دھونی کے ٹکر کے وہ کپتان ہےں ۔ٹےم انڈےا کے گےندبازوں کو اکثر گھر مےں ہی شےر کہا جاتاہے ۔باہر انکا کوئی خوف نہےں ہوتا ،خاص کر تےز گےند بازوں کا ۔لےکن اس مرتبہ بھارت کے تےز گےند بازوں کے سامنے آسٹرےلےا ئی بلے باز وں کے پسےنہ چھوٹتے نظر آئے جسپرےت بمراہ نے مسلسل 140کےلو مےٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سٹےک گےند بازی کی ۔اسپنروں مےں روندر جڈےجہ نے اور موقع پر ملنے پر کلدےپ ےادو نے بھی شاندار گےند بازی کی ۔سےرےز مےں پانچ سو رن بنانے والے اکلوتے چتےشور پجارا مےن آف دی مےچ ،مےن آف دی سےرےز بنے اور اس سےرےز سے بھارت نے اےک عالمی ونر ٹےسٹ ٹےم کی جھلک دکھائی ہے اور شاندار واپسی کرکے تمام تنقےد کرنے والوںکا منہ بند کردےا ہے ۔ہم وراٹ کوہلی او رانکی جانباز ٹےم کے تمام کھلاڑےوں ،کوچ کو اس شاندار کارنامہ پر بدھائی دےتے ہےں ۔

(انل نرےندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!