بنگلہ دیشی ناظرین کی شرمناک کرتوت کا دھونی نے دیا معقول جواب

ایتوار کو بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں کھیلا گیا ایشیا کپ فائنل بہت دلچسپ رہا۔ ہمیں اس میں خاص مزہ اس لئے بھی آیا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے کچھ حمایتی فائنل سے پہلے ہی اوچھی حرکتوں پر اتر آئے اور غیر ضروری ڈرٹی گیم کے ذریعے ہندوستانی ٹیم اور اس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بے عزت کرنے میں لگ گئے۔ اسی سلسلے میں بنگلہ دیش کے کچھ کرکٹ شائقین نے کمپیوٹر گرافکس کے ذریعے ہندوستانی کپتان دھونی کا کٹا سر بنگلہ دیشی تیز گیند باز تسکین احمد کے ساتھ دکھایا۔ میڈیا اسپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں یہ فوٹو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگیا۔ جوش تو ٹھیک ہے لیکن جنون کے نام پرحریف ٹیم کو حد سے زیادہ پار جاکر اس سے بیہودگی یابچکانی حرکت کرنا نہ تو بنگلہ دیش کو زیب دیتا ہے اور نہ ہی کرکٹ کو۔ یہ تو کھیل جزبے کے خلاف ہے۔ آئی سی سی کو ایسی حرکتوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اور قصورواروں پر سخت کارروائی ہونی چاہئے یہ کہنا تھا پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا۔بھارت کے سابق گیند باز مدن لال نے کہا حریف ٹیم کو لیکر ایسی شرمناک حرکت میں نے اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھی۔ ویسے بتا دیں کہ یہ پہلی ایسی حرکت نہیں تھی۔ پچھلے سال ونڈے سیریز میں بنگلہ دیش نے گھریلومیدان پر ٹیم انڈیا کو 2-1 سے مات دی تھی۔ ہندوستانی بلے باز بنگلہ دیشی تیز گیند باز مستفیق کو صحیح ڈھنگ سے کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔ ٹیم انڈیا کا فوٹو کے ذریعے مذاق اڑایا گیاتھا۔ اس فوٹو میں ٹیم انڈیا کے کئی کھلاڑیوں کے سر کو آدھا گنجا دکھایا گیاتھا اور بنگلہ دیشی تیزگیندباز مستفیقرالرحمن ریزر لئے کھڑے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران روہت شرما کو لیکر امپائر کے ایک فیصلے پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ ایتوار کو ہوئے 15 اوور کے میچ میں سب سے زیادہ مزہ اور بنگلہ دیش کو کرارا جواب مہندر سنگھ دھونی نے تب دیا جب الامین کی گیند پر چھکا جڑدیا اور ٹیم کو جیت دلا دی۔ ٹارگیٹ کا پیچھا کرنے اترے بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ روہت شرما0-1 رن پر الامین حسین کی پاری کے دوسرے اوور میں ہی سومنے سرکار کو آسان سا کیچ دے بیٹھے۔ بھارت نے پاور پلے کے 5 اوور میں 1 وکٹ پر 33 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر اپنا تباہ کن روپ دکھاتے ہوئے 32 گیندوں میں دھون کے ساتھ ہاف سینچری کی سانجھیداری پوری کی۔ بھارت کو آخری 3 اوور میں صرف24 رن چاہئے تھے۔ تسکین نے دھون کو سرکار کے ہاتھو ں کھینچ کرایا لیکن ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سریش رینا اور یووراج سنگھ سے پہلے آئے تھے ، نے الامین کی گیند پر چھکا چوکا اورپھر چھکا جڑ کر بھارت کو ایشیا کپ کا سکندر بنا دیا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!