تو کیا آئی ایس چھیڑے گی تیسری عالمی جنگ؟ناسٹرا ڈومس صحیح ہوں گے

فرانس میں 16 ویں صدی کے دوران کئی پیشینگوئیاں کر چکے ناسٹرا ڈومس کی ایک اور پیشینگوئی کے سچ ہونے کا وقت آ چکا ہے۔ ناسٹرا ڈومس نے 16ویں صدی میں ہی پہلی جنگ عظیم ، دوسری جنگ عظیم، نیپولین کے سامراجیہ سمیت تمام پیشینگوئیا ں کی تھیں جو سچ ثابت ہوئی ہیں۔انہوں نے 21 ویں صدی میں تیسری عالمی جنگ کی پیشینگوئی کی تھی جس کی شروعات انہوں نے میسوپوٹامیا(حال کے عراق۔ ایران) کو کہا تھا۔ ناسٹراڈومس کی پیشینگوئیوں کے مطابق میسو پوٹامیا کی پاک زمین سے ایشو کے تیسرے مخالف کے ابھرنے کی بات کہی تھی جو اب تک آئی ایس آئی ایس (اسلامک اسٹیٹ) کے روپ میں سچ ہوتی نظر آرہی ہے۔یہ ناسٹرا ڈومس کی ہی پیشینگوئی تھی کہ نیپولین اور ہٹلر جیسے ایشو مخالف دنیا کے بڑے حصوں میں لاکھوں کا خون بہائیں گے، ہوا بھی یہی۔ نیپولین نے پورے یورپ میں مارکاٹ مچائی اور فرانس کے اقتدار کو بڑھایا۔ ایسے ہی ہٹلر نے دنیا کا ایسا حال کیا جس میں60 لاکھ یہودیوں کو گیس چیمبروں میں مارا۔ اب آئی ایس کی شکل میں تیسرے سب سے بڑے ایشو مخالف کا جنم ہوچکا ہے۔ناسٹراڈومس کی پیشینگوئی کو اگر تاریخ دانوں اور مبصرین کی نظر سے دیکھیں تو ناسٹرا ڈومس نے تیسری عالمی جنگ کے امکانات کا وقت 2042 ء بتایا ہے جب کہ اس سے27 سال پہلے ایشور کے اس طاقتور مخالف (آئی ایس) کا بڑھنا ۔ ناسٹراڈومس کی پیشینگوئیوں کو لیکر چلنے والی ایک ویب سائٹ پر دعوی کیا گیا ہے کہ تیسری جنگ عظیم سے پوری دنیا میں زبردست مار کاٹ ہوگی جو27 سال تک چلے گی ۔ اس حساب سے 2015 ء ہی وہ وقت ہے اور اتفاق دیکھئے کہ آئی ایس نے اسی سال دنیا پر قبضہ کرنے کی اپنی سازش و پلان کو پیش کیا ہے جس میں یوروپ، ایشیا اور افریقہ کے بڑے حصے پر قبضے کی حکمت عملی کو بتایا گیا ہے۔ دنیا بھر میں اپنے وحشیانہ پن کے لئے مشہور آتنکی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی اب ایک اور وحشیانہ حرکت سامنے آئی ہے۔یہ خونخوار آتنکی تنظیم اگلے پانچ سالوں میں پورے بھارتیہ اپ مہادیپ سمیت پوری دنیا کے زیادہ تر حصے پر قبضہ جمانے کی فراق میں ہے۔ آتنکی تنظیم نے 2020ء تک بھارتیہ اپ مہادیپ کے علاوہ مدھیہ پورب، اتری افریقہ اور یوروپ کے کئی حصوں تک اپنی جڑ جمانے کی اسکیم بنائی ہے۔ جہاں وہ اپنی خلافت کا پرچم لہرانا چاہتا ہے۔ یہ خلاصہ ہوا ہے ایک کتاب سے ، جس میں آئی ایس کی اس یوجنا کے ساتھ ساتھ باقاعدہ اس بارے میں نقشہ بھی دیا گیا ہے۔ برٹش ویب سائٹ مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق ابھی عراق اور سیریا کے کئی حصوں میں قبضہ جما چکا آئی ایس ان دیشوں کی جانب رخ کرنے کی اسکیم بنا رہا ہے۔تاکہ اگلے پانچ سالوں میں خلافت کو توسیع دی جاسکے۔آتنکی تنظیموں کی یوجنا پشچم میں اسپین سے لیکر پورب میں چین تک کے علاقوں پر اپنا قبضہ جمانے کی ہے۔ بی بی سی رپورٹر انڈریو ہڈسن کی نئی کتاب ’’امپائر آف فائر: ان سائڈ دی اسلامک اسٹیٹ‘‘ میں آئی ایس کا یہ نقشہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس دنیا کے زیادہ تر علاقوں پر قبضہ جمانا چاہتا ہے تاکہ وہ اسلامی دنیا قائم کرسکے۔انڈریو نے کہا کہ خلافت کے پہلے مرحلے کے پورا ہونے پر آئی ایس کو دنیا کے باقی حصوں کی طرف رخ کرنا ہے۔ نقشے میں بھارتیہ اپ مہادیپ کا نام خراسان دیا گیا ہے۔جبکہ یورپ کے جن علاقوں میں آئی ایس اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے اس کا نام اندولس دیا گیا ہے جو ایک عربی لفظ ہے جسے آٹھویں سے پندرھویں صدی کے درمیان مسلم قبائلی لوگوں کے ذریعے قبضہ کرلیا گیا تھا۔ تو کیا آئی ایس چھیڑے گا عالمی جنگ؟ ناسٹراڈومس کی پیشینگوئی سچ ہوگی؟
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!