شاہ رخ خاں کو آخر غصہ کیوں آیا؟


Published On 2nd February 2012
انل نریندر
ہمارے بالی ووڈ ستاروں کی چھوٹی سے چھوٹی حرکت میڈیا کی سرخیاں بن جاتی ہیں۔ کیونکہ ان ستاروں کے بارے میں پرستار سب کچھ جاننے سننے میں دلچسپی رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں کنگ خان یعنی شاہ رخ خان جب ایک پارٹی میں کسی کی پٹائی کردیتے ہیں تو وہ بریکنگ نیوز بن جاتی ہے۔ باکس آفس کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رخ خان کیا اپنا تاج لڑکھڑانے سے پریشان ہوگئے ہیں؟ الزام ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم 'اگنی پتھ 'کی کامیابی کو لیکرجوہو کے ایک ریستوراں میں چل رہی پارٹی میں نہ صرف فرح خان کے پتی کندرا کو ان کے بال پکڑ کر فرش پر گرادیا بلکہ ان کی پٹائی بھی کی۔ رتیک روشن، پرینکا چوپڑہ اور سنجے دت، رشی کپور اپنی فلم 'اگنی پتھ' کی کامیابی پر جوہو کے آرس ریستوراں میں سنجے دت کے دوست بابا دیوان نے ایتوار کی شام پارٹی دی تھی۔ یہ پارٹی پوری رات چلی اور پیر کو صبح ساڑھے تین بجے جب پورے شباب پر پارٹی تھی تبھی وہاں شاہ رخ خان اپنے تین باڈی گارڈ کے ساتھ پہنچے۔ شاہ رخ اور پرینکا سیدھے فلم فیئر ایوارڈ سے وہاں آئے تھے اور وہ انہیں فرح خان کے شوہر اور زیر تکمیل فلم 'جوکر' کے ہدایتکار سریش کندرا دو لڑکیوں کے ساتھ کھڑے دکھائی دئے۔ چشم دید گواہوں کے مطابق سریش اس وقت اپنے دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق کررہے تھے اسی دوران مبینہ طور سے انہوں نے شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ کے رشتوں کو لیکر کچھ فقرے بازی کی تھی جسے شاہ رخ خان نے سن لیا۔ شاہ رخ پہلے ہی سے کندرا سے ناراض چل رہے تھے کیونکہ ذرائع کے مطابق سریش کندرا نے سوشل ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شاہ رخ کی فلم 'را۔ون' کی تنقید کی تھی۔ سریش کندرا سے پہلے سے خفا چل رہے شاہ رخ خان نے کیا سنا اور واقعی سریش نے ایسا کیا کہا جس سے شاہ رخ ایک دم بھڑک گئے ، یہ تو پتہ نہیں چلا لیکن پارٹی میں موجود لوگوں سے بات چیت کے مطابق پرینکا کے بارے میں ہی ہونے کی بات کررہے ہیں۔ اسی سے شاہ رخ کا غصہ بڑھا اور چشم دید گواہوں کے مطابق انہوں نے سریش کے بال پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا ۔ اس کے بعد شاہ رخ نے ان کے چہرے پر تھپڑ رسید کئے۔ مار پیٹ ہوتے دیکھ ریستوراں کے مالک بابا دیوان نے بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کی تو شاہ رخ نے انہیں بیچ میں نہ پڑنے کو کہا۔ اس کے بعد سنجے دت نے زبرستی شاہ رخ کو سیریز سے الگ کیا اور انہیں اپنی باہوں میں دبوچ کر ریستوراں سے باہر لے گئے۔ شاہ رخ خان کی فلم 'را۔ون' کی ریلیز کے وقت بھی اسے ایک بکواس فلم ثابت کرنے کیلئے ٹوئٹر پر لگاتار رائے زنی کی تھی اور سلمان خان کی فلم 'دبنگ' کے آگے اسے بیکار بتانے کی کوشش کی تھی۔ پارٹی میں فرح خان موجود نہیں تھیں۔ فلم 'تیس مار خاں' سے پہلے تک فرح خان کے رشتے شاہ رخ خان سے کافی اچھے تھے اور انہوں نے شاہ رخ کو 'میں ہوں نہ' فلم 'اوم شانتی اوم' میں ہدایت بھی دی تھی۔ سریش تب بطور فلم ایڈیٹر شاہ رخ سے وابستہ تھے۔ شاہ رخ کی طرف سے کوئی بیان تو جاری نہیں کیا گیا لیکن ایک چینل نے شاہ رخ سے بات کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسے واقعے سے انکا کیا ہے۔ شاہ رخ کو قریب سے جاننے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں اپنے کیریئر کو لیکر کافی کشیدگی بھرے دور سے گذر رہے ہیں ان کی ہوم پروڈکشن فلم 'را۔ون' اور اس کے بعد 'ڈان۔2' کی کمائی کو لیکر چاہے جتنے بھی دعوے کئے جاتے ہوں لیکن اس سال کے ایوارڈ میں انہیں خاص توجہ نہیں مل رہی ہے۔ وہ جہاں بھی جارہے ہیں بطور مہمان جارہے ہیں اور سال کے تقریباً سارے ایوارڈ رنبیر کپور کو ان کی فلم 'راک اسٹار' پرفارمنس پر مل رہے ہیں اور اس سے بھی شاہ رخ کشیدگی میں ہیں۔ مجھے سمجھ میں نہیں آیا کہ اسکرین ایوارڈ میں شاہ رخ کو 'ڈان۔2' کے لئے کیسے بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا؟ قابل ذکر ہے کہ پہلے بھی ایک بار ایشوریہ رائے کو لیکر کئے گئے تبصرے کے بعد شاہ رخ اور سلمان کے رشتوں میں کھٹاس پیدا ہوئی تھی۔ اچھی خبر یہ ہے کہ کن خان اور سریش کندرا کے بیچ سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ دوستی کرانے میں اہم کردار ساجد خان اور ساجد نڈیاڈوالا نے نبھایا ہے۔ فرح خان کا کہنا ہے ہم نے گذری باتوں کو بھلادیا ہے۔ ٹائمس ناؤ سے بات کرتے ہوئے فرح کا کہنا ہے کہ ساجد خان (فرح کے بھائی) اور ساجد نڈیاڈوالا نے اس کے لئے پہل کی ۔دونوں فرح اور سریش شاہ رخ کے گھر گئے تھے۔ سب آپس میں بات چیت کرکے معاملے کو سلجھا لے گئے۔ جب فرح سے پوچھا گیا کے اس بارے میں سریش کا کیا کہنا ہے تو انہوں نے کہا جو کچھ ہوا وہ ٹھیک نہیں تھا ۔ کیا واقعی معاملہ سلجھ گیا ہے؟
Anil Narendra, Daily Pratap, Shah Rukh Khan, Vir Arjun

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!