ایپسٹین فائلوں میں دبے ہیں کئی راز!
امریکی محکمہ انصاف نے نام نہاد فائنانسر اور جنسی کرمنل جیفری ایپسٹین سے جڑے معاملوں کی جانچ سے متعلق 13 ہزار سے زیادہ فائلیں کھول کر رکھ دی ہیں ۔یہ دستاویز اس قانون کے تحت جاری کئے گئےہیں جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے مہینہ دستخط کئے تھے ۔حالانکہ طویل انتظار کے باوجود ان فائلوں سے ابھی تک کوئی چونکانے والے انکشافات نہیں ہو پائے ہیں۔زیادہ تر دستاویزوں کو بھاری شکل سے بلاک کئے گئے ہیں ۔جیفری ایپسٹین کی موت ہو چکی ہے ۔امریکی سینٹ نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت جمعہ تک سبھی فائلوں کو پوری طرح منظر عام پر ظاہر کرنا ضروری تھا ۔لیکن اب تک کچھ ہی دستاویز ہی جاری کئے گئے ہیں ۔وہ بھی کئی جگہ کثیر کانٹ چھانٹ کے ساتھ ان دستاویزوں کو پبلک کرنے کے لئے دباؤ بنانے والے سینٹروں نے محکمہ کی کوششوں کو غیر ذمہ دارانہ بتایا ہے وہیں کچھ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ کانٹ چھانٹ سے سازش سے وابستہ دفعات اور مضبوط ہوسکتی ہیں ۔جاری میٹر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فوٹو بھی جاری کیا گیا ہے ۔حالانکہ انہیں بچانے کی پوری کوشش کی گئی ہے ۔فائلوں میں ایک فوٹو شامل ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیفری ایپسٹن میلونیا ٹرمپ اور گجلیپ میکس ویلر ایپسٹین کی گرل فرینڈساتھ نظر آرہے ہیں ۔جسٹس محکمہ نے ان فائلوں کے ہٹانے کو لے کر اب تک کوئی صفائی نہیں دی ہے۔جو فائلیں پبلک کی گئی ہیں ان میں امریکہ کے سابق صدر بل گلنٹن ۔ برطانیہ کے شاہی خاندان سے وابستہ اینڈریو ماؤنڈ بیٹن ،وڈسر ،مشہور گلوکار مک جیگر اور مائیکل جیکسن کے نام شامل ہیں ۔حالانکہ ان فائلوں میں کسی کا نام ہونا یا ان کی تصویر ہونا یہ ثابت نہیں کرتاکہ انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔جن لوگوں کے نام ان دستاویزات میں آئے ہیں یا پہلے بھی ایپسٹین سے جڑے معاملوں میں سامنے آئے تھے ،ان میں سے کئی نے کسی بھی طرح کی غلط سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے ۔جاری کی گئی تصاویر میں امریکہ کے سابق صدر بلکلنٹن سوئمنگ پول میں دو عورتوں کے ساتھ تیرتے دکھائی پڑتے ہیں ۔یہ تصویر ہاٹ ٹب کی لگتی ہے ۔1990 کی دہائی اور 2000 کے آغاز کے برسوں میں بل کلنٹن کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ کئی مرتبہ تصویریں لی گئی تھیں ۔کلنٹن حالانکہ یہ کہتے ہیں کہ انہیں ایپسٹین کے جنسی جرائم سے کوئی معلومات نہیں تھی ۔دستاویزوں کے مطابق جیفری ایپسٹین نے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ایک 14 سال کی لڑکی سے کرائی تھی ۔امریکی محکمہ انصاف نے جو فائلیں جاری کی ہیں ان میں صدر ٹرمپ کا بھی ذکر ہے ۔اسپتال کے کاغذوں کے مطابق یہ ملاقات فلوڈا کے یور ے لگے ریزورٹ میں1990 کی دہائی بتائی جاتی ہیں ۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایپسٹین نے ٹرمپ کو کہنی مار کر لڑکی کی جانب اشارہ کیا اور مذاقیہ انداز میں پوچھا کہ اچھی ہے نا ؟ ٹرمپ مسکرائے اور رضامندی سے سر ہلایا۔دستاویز کے مطابق اسے لے کر دونوں ہنسے تھے اور لڑکی کو تھوڑی پریشانی محسوس ہوئی لیکن اس وقت وہ اتنی چھوٹی تھی کہ وہ اس ہنسی کی وجہ کو سمجھ نہیں پائی۔ملاقاتی کا الزام ہے کہ ایپسٹین نے کئی برسوں تک اسے بہکایا اور اس کی جنسی استحصال کیا ۔حالانکہ عدالت میں دائر کاغذوں میں لڑکی نے ٹرمپ پر کوئی الزام نہیں لگایا ۔ان دستاویزوں پر رائے زنی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینڈی گیل جیکسن نے بیان دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی تاریخ سب سے صاف انتظامیہ کی ہے ۔انہوں نے کہا ہزاروں صفحات کے دستاویز جاری کئے گئے ہیں ۔ہاؤس کی اویئر کمیٹی کی جانچ میں تعاون دیا گیا ہے۔ادھر ڈپٹی اٹارنک جنرل ٹارڈ بلانش نے کہا ہے کہ کئی لاکھ صفحات کی بھی اتنی جانچ چل رہی ہے یہ دستاویز ابھی پبلک نہیں کئے گئے ہیں ۔وائٹ ہاؤس اویئر کمیٹی کے ڈیموکریٹک ممبران نے ٹرمپ سے جڑی تصویر کے غائب ہونے پر سوال اٹھائے ہیںاور پوچھاکہ کیا چھپایاجارہا ہے ۔ابھی تک کھیل شروع ہوا ہے آگے آگے دیکھیے کیا ہوتا ہے ؟
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں