عاصم منیر کی کھلی دھمکی!
امریکہ کے شہر فلوریڈہ میں پاکستانی فوج کے چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی سرزمین سے بھارت کو دھمکی بھرا بیان دیا ہے ۔کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں اس لڑائی کے تین مہینے بعد اب پاکستانی فوج کے چیف کا بیان سامنے آیا ہے ۔منیر نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی میں ہوئی لڑائی میں پاکستان کو کامیابی ملی تھی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بھارت ورلڈ گرو بننے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے ۔عاصم منیر کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سنیچر اور اتوار کو آپریشن سندھور پر ہندوستانی زمینی فوج اور ایئر فورس سربراہوں کے الگ الگ بیان سامنے آئے ہیں ۔پہلے بتادیں کہ ہندوستانی تھل سینا کے چیف جنرل اوپندر دویدی جی نے کیا کہا تھا ان کا کہنا تھا پہلگام حملے کے جواب میں بھاجپا میں چلائی گئی آپریشن سندھور کسی روایتی مشن سے الگ تھا ۔سنیچر کو انڈین ایئر فورس کے چیف ایئر مارشل اے پی سنگھ نے دعویٰ کیا کہ مئی میں ہوئی لڑائی کے دوران بھارت نے چھ پاکستانی جہازوں کو مار گرایا تھا ۔حالانکہ اسی روز پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ عاصف نے بیان جاری کر اس کی تردید کی تھی۔10 مئی کو جنگ بندی پر رضامندی بننے کے بعد فائرنگ تھم گئی تھی اس وقت پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ کیا تھا جسے بھارت نے سرے سے مسترد کر دیا تھا۔فلوریڈہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایک پرائیویٹ پروگرام میں دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے امتیازی اور دہرے برتاو¿ والی پالیسیوں کے خلاف ایک کامیاب ڈپلومیٹک جنگ لڑی ہے ۔انہوںنے الزام لگایا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را بین الاقوامی دہشت گردی میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کنیڈا میں ایک سکھ نیتا کے قتل ،قطر میں آٹھ بحری حکام کا معاملہ اور کلبھوشن جادھو جیسے واقعات کی مثال دی ۔غور طلب ہے کہ بھارت پہلے ہی سبھی الزامات کی تردید کر چکا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بے حد مشکورہے جن کی سیاسی لیڈر شپ نے نہ صرف بھارت پاک جنگ کو روکا بلکہ دنیا میں کئی مسئلوں کو بھی روکا۔فیلڈ مارشل منیر نے اپنی تقریر میں کشمیر کو ایک ادھورا یجنڈہ بتایا ۔منیر یہیں نہیں رکے انہوں نے بھارت کو کھلی دھمکی دے ڈالی ۔منیر نے کہا اگر بھارت نے سندھو ندی کا پانی روکنے کے لئے باندھ بنایا تو ہمارے پاس میزائلوں کی کمی نہیں ہے ہم دس میزائل مار کر باندھ کو اڑا دیں گے۔منیر نے کہا ہم بھارت کے سندھو ندی پر ڈیم بنانے کا انتظار کریں گے اور جب وہ ایسا کریں گے تو ہم دس میزائلوں سے اسے تباہ کر دیں گے ۔پاکستان کے فیلڈ مارشل منیر یہ گیدڑ بھپکی بھی دینے سے نہیں چوکے کہ اگر مستقبل میں بھارت کے ساتھ جنگ میں ان کے دیش کے وجود کو خطرہ ہوا تو وہ اس پورے خطہ کو نیوکلیائی جنگ میں جھونک دیں گے۔منیر نے کہا کہ ہم نیوکلیائی کفیل ملک ہیں اور اگر ہمیں لگتاہے کہ ہم ڈوب رہے ہیں تو ہم آپ کی دنیا کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں گے ۔منیر کا یہ بیان اس لحاظ سے سنسنی خیز ہے کہ پہلی بار امریکی سرزمین سے کسی تیسرے دیش کو نیوکلیائی جنگ کی دھمکی دی گئی ہے ۔پاکستان کے فوجی چیف عاصم منیر نے جس طرح کھل کر نیوکلیائی جنگ کی دھمکی دی ہے اسے سنجیدگی سے لیاجانا چاہیے اس پر اپنی اپنی رائے ہوسکتی ہے بہرحال اس سے ایک بات تو ثابت ہوتی ہی ہے کہ پاکستان کے پاس نیوکلیائی پاور ہونا صرف بھارت کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔یہ تکلیف دہ ہے کہ منیر کا یہ بیان امریکی سرزمین سے آیا ہے ۔یہ پہلی بار ہے جب کسی نے امریکی سرزمین سے لے کر کسی تیسرے دیش کے لئے اس طرح کی دھمکی بھرے لفظوں کا استعمال کیا ہے ۔یہ بھی پہلی بار ہے جب کسی فوجی سربراہ نے کہا کہ ضرورت پڑھنے پر نیوکلیائی ہتھیار کا بھی استعمال کر سکتا ہے ۔منیر کے بیان کا ہندوستانی وزارت خارجہ نے صحیح جواب دیا کہ جس دیش میں فوج دہشت گردی گروپوں کے ساتھ ملی ہو وہاں نیوکلیائی کمان اور کنٹرول کے بھروسہ پر شبہہ ہونا فطری ہے ۔وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کسی نیوکلیئر بلیک میل کے آگے نہیں جھکے گا ۔آپریشن سندھور کے دوران بھی سرکار کا یہی رخ تھا ۔منیر کے بیان کا استعمال بھارت کو پاکستان پر بین الاقوامی دباو¿ بڑھانے اور اس کے نیوکلیئر پروگرام کو محدود کرنے کے لئے کرنا چاہیے ۔بھارت کو امریکی سرکار سے یہ پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے اپنی سرزمین کا ایسے بیہودہ ،دھماکو ،بھڑکاو¿ بیان دینے کی اجازت کیسے دی؟
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں