فیض آباد کی ہار کا بدلہ ملکی پور سے !
5 فروری کو ہونے جا رہے ایودھیا کی ملکی پور اسمبلی کے ضمنی چناﺅ پر بی جے پی اور سپا دونوں کی ساکھ داﺅ پر لگی ہے ۔وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے خود اس سیٹ کی کمان سنبھال لی ہے اور وہ پہلے ہی اس اسمبلی حلقہ میں 3 ریلیاں کر چکے ہیں ۔ایودھیا کا دورہ بھی ادھا درجن بار 2 مہنے کے اندر کیا ہے ۔جس میں چناﺅی اینگل پر تقریریں کی اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کے ساتھ وزیر یہاں کی چناﺅ مہم میں لگے ہیں ۔بی جے پی کے پردیش تنظیم اور ضلع تنظیم کا ایک ہی ٹارگیٹ ہے --- ہر ہال میں ملکی پور ضمنی چناﺅ جیتنا ۔درحقیقت بی جے پی لوک سبھا چناﺅ میں یہاں ملی ہار کا بدلہ لیکر یہ بتانا چاہتی ہے سماجوادی پارٹی کے اودھیش پرساد اور سپا اور انڈیا بلاک کے چھوٹے پرچار اور لوگوں میں گمراہی پیدا کر کے ایودھیا کی فیض آباد لوک سبھا کی سیٹ جیتیں ہیں سپا میں سارے دیش میں فیض آباد میں جیت کا پرچار کر بی جے پی کی فضیحت کی تھی ایسے میں بی جے پی ان کمیوں کو دورانا نہیں چاہتی جو لوک سبھا کے چناﺅ میں ہار کا سبب بنی تھی ۔پارٹی کے ذرائع کہتے ہیں کے پچھلے چناﺅ کی ہار کا تجزیہ کر اب گھر گھر رابطہ مہم چل رہی ہے ۔بی جے پی امیدوار چندر بھانو پاسوان خود بھی ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ملائم سنگھ کی بیٹے کی بہو اور بی جے پی نیتا اپرنا یادو یادو فرقہ کا ووٹ مانگ رہی ہیں ۔سپا کے کیمپئن میں لگے سابق وزیر تیج نرائن پانڈے پون اور علاقائی سپا نیتا کملا سن پانڈے برہم ووٹوں کو پکہ کرنے کے لئے رابطہ پروگرام چلا رہے ہیں ۔پون کا کہنا ہے اس وقت سپا کی روزانہ 6 چوپال لگائی جا رہی ہیں ۔ایم پی اودھیش پرساد بھی اپنے بیٹے کی چناﺅ مہم میں لگے ہیں ۔اب بھاجپا حکومت کی تانا شاہی کرپشن اور قانون و نظام کی بگڑتی حالت کا اشو بنایا جا رہا ہے ریزرو سیٹ ہونے کے سبب ملکی پور میں دلتوں کی تعداد زیادہ ہے 70 ہزار برہم 65 ہزار یادو 25 ہزار ٹھاکر اور 20 ہزار کے قریب مسلم ووٹر ہیں ۔یہاں کے برہمن یادو کوری اہم رول نبھاتے ہیں ۔پچھلے چناﺅ پر نظر ڈالیں تو بی جے پی کے جیت کے پیچھے وی ایس پی کے امیدوار کے ووٹ کا اہم رول رہا ہے ۔2017 کے چناﺅ میں یہاں سے بی جے پی کے بابا گورکھ ناتھ جیتے تھے اس چناﺅ میں سپا کے اودھیش پرساد کو 58684 ووٹ اور بی ایس پی کے رام گوپال کو 46027 ووٹ ملے تھے جبکہ پچھلے چناﺅ میں سپا کے اودھیش پرساد نے بھاجپا کے بابا گورکھناتھ کو ہرایا تھا ۔5 فروری کو ہونے والے ضمنی چناﺅ میں بی جے پی سے چندر بھان پاسوان اور ایس پی سے اجیت پرساد امیدوار ہیں ۔بسپا نے اپنا امیدوار نہیں کھڑا کیا ہے ۔چندر شیکھر آزاد کی آزاد سماج پارٹی نے سنتوش کمار کو اپنا امیدوار بنایا ہے جو آزاد ایس پی کے اودھیش پرساد کے قریبی رہے ہیں ۔ناراض ہوکر بھاجپا میں چلے گئے وہ دلیتوں کے ووٹروں میں کتنی پکڑ بناتے ہیں اس کا بھی چناﺅ نتیجے پر اثر پڑےگا ۔بی جے پی نے اس سیٹ کو اپنی وقار کا سوال بنا لیا ہے ۔ایودھیا کی ہار سے پارٹی کی پورے دیش میں کتنی کرکری ہوئی تھی کے شری رام کے مندر تعمیر کے بعد بی جے پی یہاں سے ہار گئی اب بدلہ لینے کا موقع ہے دیکھےں ووٹروں کا کیا رجھان رہتا ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں