لالو نے سونپ ہی دی تیجسوی کو وراثت

پٹنہ میں ہوئی کچھ دنوں پہلے آر جے ڈی کی قومی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی آئین میں ترمیم کا پرستاﺅ پیش کر پارٹی کے سارے فیصلے لینے کے لئے لالو پرساد یادو کے ساتھ تیجسوی یادو کو بھی مجاز کر دیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی پارٹی میں تیجسوی یادو عہد کی شروعات ہو گئی ہے ۔پارٹی کے اتحاد سے لیکر چناﺅ نشان باٹنے تک کام اب تیجسوی کریں گے اس پرستاﺅ پر 5 جلائی 2024 کو پارٹی کے اوپن نیشنل اجلاس میں مہر لگائی گئی ساتھ ہی طے کیا گیا اتحاد اور پارٹی کی جانب سے بہار میں وزیراعلیٰ کا چہرا تیجسوی ہی ہوں گے ۔اس پر میٹنگ کے بعد تیجسوی یادو نے کہا انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو بخوبی نبھانے کے لئے بہار اسمبلی چناﺅ کے دوران کام کریں گے اس کے لئے انہوںنے سبھی کے طئیں شکریہ ادا کیا ۔لالو پرساد یادو کی قیادت میں ہی ان کی تحریک کو آگے بڑھانا ہے اور پارٹی کی خلا اجلاس 5 جلائی 2025 کو باپو اڈیٹورئم میں منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔میٹنگ میں چناﺅ اور ممبر سازی کیمپئن پر بھی بات ہوئی بہار کی سیاست میں اس وقت 2 نوجوان چہروں کا تذکرہ ہو رہا ہے ان میں ہے چراغ پاسوان تو مرکز میں وزیر ہیں اس بار اسمبلی چناﺅ میں اترنے کا امکان نہیں ہے ایسے میں تیجسوی یادو کو پارٹی کمان سونپ کر آر جے ڈی کی ایک کوشش ہے پارٹی کو نئی طاقت دی جائے اور بہار میں نوجوان ووٹروں کو ساتھ جوڑا جا سکے ۔نائب وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بہار سرکار کی جانب سے ہوئی تقرریوں کا کریڈٹ بھی تیجسوی یادو کو ہی جاتا ہے ۔ایسے میں پارٹی کو امید ہے نوجوانوں کے ووٹ سے انہیں چناﺅ میں فائدہ ملے گا ۔بہار اسمبلی چناﺅ اس سال کے آخری میں ہونے والے ہیں ۔او رایسے وقت میں پارٹی کے اندر بغاوت یا خاندانی اختلافات کے سامنے آنے سے ورکروں کے حوصلے پر اثر پڑتا ہے ۔ان سبھی حالات سے بچنے کے لئے تیجسوی یادو کو اعلانیاں طور پر جانشین بنا دیا گیا ہے ۔(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!