تیسری عالمی جنگ کی جانب بڑھتا مشرق وسطیٰ

یہ یقین کرنا مشکل ہے کے لبنان میں حزب اللہ کے استعمال میں آنے میں پیجروں اور واقی ٹاکی میں ہوئے دھماکوں کو صرف ایک ہی ہفتہ گزرا ہے ۔اس کے بعد سے اب تک حزب اللہ کے لئے تباہ کن بم باری کا ایک سلسلہ ایسا چلا کے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔کمونیکیشن نیٹورک میں رکاوٹ اور لڑاکوں پر حملے اور ان کے کمانڈروں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے۔اسرائیل نے حزب اللہ کے گڑھ لبنان میں بڑے حملے کئے ہیں ان حملوں میں 570 لوگوں کی موت کی خبر آئی ہے ۔ان حملوں میں لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں اور اندےشہ ہے کے مرنے والوںکی تعداد بہت بڑھے گی ۔مرنے والوں میں عورتےں اور بچے بھی شامل ہیں قیاس ہے کے ان حملوں میں بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے اس نے ہی حال ہی میں پیجر ،واکی ٹاکی اور سولر پلانٹ پر دھماکوں کو انجام دیا تھا اس سے پورے لبنان میں آتش بازی جیسی صورت حال پیدا ہپو گئی تھی وہیں لبنان میں بڑی سطح پر ہوئے حملوں کے بعد اسرائیل نے دیش میں ایک ہفتہ کے لئے ایمرجنسی لگا دی ہے ۔اصل میں اتوار کو حزب اللہ نے نارتھ اسرائیل میں 100 سے زیادہ راکٹ داغے تھے ۔یہ راکٹ اسرائیل کے ہائیفا شہر کے نزدیک گرے ۔اس حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے ۔وہیں راکٹ حملے کے بعد حزب اللہ کے لیڈر نعیم قاسم نے کھلی لڑائی کا اعلان کیا تھا ۔جبکہ جوابی کاروائی میں اسرائیل نے ساو¿تھ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا ۔اسرائیل نے حماس کے ساتھ غزہ میں جنگ کے بعد نارتھ سرحد میں مورچہ کھول دیا ہے ۔ان حملوں کے سبب لبنان کے شمالی علاقہ سے لوگوں کی ہجرت شروع ہو گئی ہے ۔اسرائیل کے وزیر دفاع یادوف نے کہا کہ شمالی سرحد کے باشندوں کو اپنے گھرو ں میں محفوظ واپسی تک حزب اللہ کے خلاف لڑائی جاری رہے گی ۔ادھر اتنے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود حزب اللہ کا ناتوحوصلہ گرا ہے اور نا تو اس کی فوجی کاروائی میں کمی آئی ہے ۔حزب اللہ نے منگلوار کی تباہی کے بعد بدھوارصبح سویرے اسرائیل پر تقریباً 300 سے زائد راکٹ داغے تھے ۔لبنان کے ساتھ لڑائی میں سیریا بھی شامل ہو گیا ہے جب سے اسرائیل ،غزہ ،لبنان کی لڑائی شروع ہوئی ہے تب سے پہلی بار اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب بھی نشانہ پر آگیا ہے ۔حزب اللہ نے راجدھانی کو پہلی بار اپنے نشانہ پر لیتے ہوئے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر میزائل داغے ۔لبنان کی طرف سے میزائل داغے جانے کا پتہ لگتے ہی پورے سنٹرل اسرائیل میں ہوائی حملوں کے سائرن بجنے لگے ۔اتنا صاف ہے کہ اب یہ جنگ رکنے والی نہیں ہے ۔اگر اسرائیل نے لبنان پر زمینی حملہ کیا تو حزب اللہ بھی تیار ہے ۔اس صورت میں حماس ،حزب اللہ ،ایران ،سیریا ا ور یمن پانچ طرف سے اسرائیل گھر جائے گا اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے ۔خبر ہے کہ امریکہ نے ایک طرف ایئر کرافٹ کیریئر اور سینکڑوں مزید فوجی اسرائیل بھیجے ہیں ۔اگر یہ جنگ بڑھتی ہے تو پوری دنیا خطرے میں ا ٓجائے گی ۔کہیں تیسری عالمی جنگ کی شروعات نا ہو جائے ۔امید ہے کہ ایسی حالت کی نوبت تک نہیں آئے گی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!